ملفوظات (جلد 3) — Page 35
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۵ جلد سوم کر تہجد میں دعائیں مانگیں ۔ ہر ایک قسم کے فسق و فجور خیانت اور غلط کاری کی راہ سے اپنے آپ کو ۔ بچائیں ۔ اپنی حالت کی سچی تبدیلی ہی خدا کے اس عذاب سے بچا سکے گی ۔ وَلَنِعْمَ مَا قِيلَ ه خور تابان سیه گشت است از بدکاری مردم زمین طاعون ہمی آرد پے تخویف و انذارے به تشویش قیامت ماند این تشویش گر بینی علاجے نیست بہر دفع آن جز حسن کردارے کے (ایڈیٹر کے اپنے الفاظ میں ) معراج کے اسرار معراج میں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی اسرائیل کے انبیا علیہم السلام کو مختلف آسمانوں پر دیکھا ہے حقیقت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی اسرائیل کے نبیوں کا سلسلہ زمانی طور پر بتایا ہے۔ سب سے اوپر حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کو جو ابوالانبیاء تھے دکھایا ہے۔ اور دوسرے آسمان پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو چونکہ حضرت یحییٰ اور حضرت عیسیٰ کا زمانہ مشترک تھا اس لیے ان کو اکٹھے بٹھایا ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے دوسرے درجے پر تھے، اس لیے دوسرے آسمان پر ان کو دکھایا اور آدم کو پہلے آسمان پر دکھایا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی آدم تھے۔ اسی لیے آپ کو پہلے آسمان پر دکھایا گیا۔ اس وقت خدا تعالیٰ نے مذہبی امور کو قصے اور کتھا کے رنگ میں مذہب ایک سائنس ہے نہیں رکھا ہے بلکہ مذہب کو ایک سائنس (علم) بنادیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ زمانہ کشفِ حقائق کا زمانہ ہے جبکہ ہر بات کو علمی رنگ میں ظاہر کیا جاتا ہے۔ میں اس لیے ہی بھیجا گیا ہوں کہ ہر اعتقاد کو اور قرآن کریم کے قصص کو علمی رنگ میں ظاہر کروں ۔ یہ زمانہ چونکہ کشف حقائق کا زمانہ ہے اور خدا تعالیٰ قرآن شریف ذوالقرنین اور مسیح موعود کے حقائق اور معارف مجھ پر کھول رہا ہے۔ ذوالقرنین کے قصے الحکم جلد ۶ نمبر ۶ مورخه ۱۴ رفروری ۱۹۰۲ صفحه ۱