ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 34 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 34

ملفوظات حضرت مسیح موعود الله له جلد سوم تصویر اتر آتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا نام مصوّر ہے يُصَوِّرُكُمْ فِي الْأَرْحَامِ (ال عمران : ۷) پھر بلا سوچے سمجھے کیوں اعتراض کیا جاتا ہے۔ اصل بات یہی ہے جو میں نے بیان کی ہے کہ تصویر کی حرمت غیر حقیقی ہے کسی محل پر ہوتی ہے اور کسی پر نہیں ۔ غیر حقیقی حرمت میں ہمیشہ نیت کو دیکھنا چاہیے۔ اگر نیت شرعی ہے تو حرام نہیں ورنہ حرام ہے۔ حدیثوں ہی پر تکیہ نہ کرلو۔ اگر قرآن شریف پر حدیث کو مقدم کرتے ہو تو پھر گویا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر الزام لگاتے ہو کہ کیوں انہوں نے احادیث کو خود جمع نہیں کرایا کیونکہ آپ نے کوئی حکم احادیث کے جمع کرنے کو نہیں فرمایا حالانکہ قرآن شریف کو آپ خود لکھواتے اور سناتے تھے۔ بعض صحابہؓ نے احادیث کو اپنے طور پر جمع کیا لیکن آخر انہوں نے جلا دیا۔ جب سبب دریافت کیا تو یہی بتایا کہ آخر راویوں سے سُنی ہیں ممکن ہے ان میں کمی بیشی ہوئی ہو۔ اپنے ذمہ کیوں بوجھ لیں ۔ پس قرآن کو مقدم کرو اور حدیث کو قرآن پر عرض کرو حکم نہ بناؤ۔ لے ۱۲ فروری ۱۹۰۲ء ضروری اعلان حضرت مسیح موعود آدام اللهُ فُيُوضَهُمْ نے ارشاد فرمایا ہے کہ الحکم کے ذریعہ اپنے تمام دوستوں کو اطلاع دے دی جاوے کہ چونکہ طاعون پنجاب کے اکثر حصوں میں زور کے ساتھ پھیل گیا ہے اور پھیلتا جاتا ہے ایسی صورت میں یہ امر قرین مصلحت نہیں کہ ایسا مجمع ہو جس میں و باز دہ علاقوں کے لوگ بھی شامل ہوں ۔ اس لیے عید الاضحی پر جو تجویز امتحان کی قرار پائی تھی وہ کسی دوسرے وقت کے لیے ملتوی کی جاتی ہے۔ وہ لوگ جن کے شہروں اور دیہات میں طاعون شدت کے ساتھ پھیل گیا ہے اپنے شہروں سے دوسری جگہ نہ جائیں۔ اپنے مکانوں کی صفائی کریں اور انہیں گرم رکھیں اور ضروری تدابیر حفظ ما تقدم کی عمل میں لائیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ سچی توبہ کریں اور پاک تبدیلی کر کے خدا تعالیٰ سے صلح کریں۔ راتوں کو اُٹھ اٹھ الحکم جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۸ رفروری ۱۹۰۲ء صفحه ۳ تا ۶ -