ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 418 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 418

ملفوظات حضرت مسیح موعود در بار شام ) ۴۱۸ جلد سوم فرمایا۔ گورنمنٹ انگلشیہ نے بڑی آزادی دے رکھی ہے اور ہر قسم کا امن برطانیہ اور کابل ہے۔ مگر کابل میں تو لوگ ایک طرح سے اسیر اور مقید ہیں۔ وہ باہر جانا چاہیں تو ان کے لئے کئی قسم کی پابندیاں ہیں اور بیہودہ نگرانیاں کی جاتی ہیں خدا تعالیٰ نے اس سلسلہ کو اسی لئے اس مبارک سلطنت کے ماتحت رکھا۔ فرمایا۔ جو لوگ حق کو چھپاتے ہیں وہ مرد نہیں بلکہ عورتیں ہیں۔ فرمایا۔ جو خدا کی پروا نہیں کرتا وہ برباد ہو جاتا ہے۔ یہ مسلمانوں کی بد قسمتی ہے کہ انہوں نے انکار کیا یہ آثار ا چھے نہیں ۔ اللہ تعالیٰ بعض وقت انصاف پسند کا فر کو ظالم کلمہ گو کے مقابلہ میں پسند کرتا ہے اس سلسلہ کے لئے گورنمنٹ انگلشیہ کے سوا دوسری حکومتیں سخت مصر ہیں ۔ ان میں امن نہیں ہے۔ یکم دسمبر ۱۹۰۲ء بروز دوشنبه ( بوقت سیر ) حسب معمول سیر کے لئے تشریف لائے آتے ہی فرمایا کہ آج ہی کے دن سیر ہے کل سے انشاء اللہ روزہ شروع ہوگا تو چار پانچ دن تک سیر بند رہے گی تا کہ طبیعت روزے کی عادی ہو جاوے اور تکلیف محسوس نہ ہو۔ اعجاز احمدی کی نسبت مخالفین کی طرف سے اعجاز احمدی کا جواب لکھنے کی تیاری ریڈ یا صاحب الحکم نے سنایا کہ شحنہ ہند نے لکھا ہے کہ شروع ۔ ع سال میں اس کا جواب اعجازی طور پر شائع ہوگا اور اس نے تین ہزار روپیہ لوگوں سے طلب کیا ہے کہ اس روپے سے وہ کتاب تصنیف کر کے شائع کرے اور دس ہزار الحکم جلد ۶ نمبر ۴۴ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۷