ملفوظات (جلد 3) — Page 415
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۴۱۵ جلد سوم پیچھے آنے والے کہیں گے ان کے لئے آگے خوشخبری بھی ہے۔ لا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ - محمد حسین کو فرعون کہا گیا ہے اور نذیر حسین کو ہامان تو ہامان کو ایمان نصیب نہ ہوا۔ اسی طرح نذیر حسین بے نصیب گیا اور میرا استنباط ہے کہ جس طرح فرعون نے آمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي آمَنَتْ بِهِ بَنُوا إِسْرَاءِيلَ (یونس : ۹۱) کہا تھا ویسے ہی یہ بھی کہے گا۔ محی الدین ابن عربی نے کہا ہے کہ قرآن سے یہ ثابت نہیں کہ فرعون جہنم میں جاوے گا۔ یہ ہے کہ اس نے اپنی قوم کو جہنم میں ڈالا۔ شاید یہ رعایت اس کے ساتھ اس لیے ہو کہ اس نے موسی کو پالا ، پرورش کیا، تعلیم دلوائی، تربیت کیا۔ مگر ہمارے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دوسرے کی تربیت کا ذریعہ نہیں ملا۔ صرف خدانے ہی کی۔ سیر سے واپس ہوتے ہوئے ایک حافظ نماز اور استغفار دل کی غفلت کا علاج ہیں صاحب نے آپ سے مصافحہ کیا اور عرض کی کہ میں نابینا ہوں ذرا کھڑے ہو کر میری عرض سن لیں۔ حضور کھڑے ہو گئے اس نے کہا میں آپ کا عاشق ہوں اور چاہتا ہوں کہ غفلت دور ہو۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ نماز اور استغفار دل کی غفلت کے عمدہ علاج ہیں نماز میں دعا کرنی چاہیے کہ مجھ میں اور میرے گناہوں میں دوری ڈال ۔ صدق سے انسان دعا کرتا رہے تو یہ یقینی بات ہے کہ کسی وقت منظور ہو جاوے۔ جلدی کرنی اچھی نہیں ہوتی۔ زمیندار ایک کھیت ہوتا ہے تو اسی وقت نہیں کاٹ لیتا۔ بے صبری کرنے والا بے نصیب ہوتا ہے نیک انسان کی یہ علامت ہے کہ وہ بے صبری نہیں کرتے۔ بے صبری کرنے والے بڑے بڑے بد نصیب دیکھے گئے ہیں۔ اگر ایک انسان کنواں کھودے اور بیس ہاتھ کھو دے اور ایک ہاتھ رہ جائے تو اس وقت بے صبری سے چھوڑ دے تو اپنی ساری محنت کو برباد کرتا ہے اور اگر صبر سے ایک ہاتھ اور بھی کھو دے تو گوہر مقصود پالیوے۔ یہ خدا کی عادت ہے کہ ذوق اور شوق اور معرفت کی نعمت ہمیشہ دکھ کے بعد دیا کرتا ہے اگر ہر ایک نعمت آسانی سے مل جاوے تو اس کی قدر نہیں ہوا کرتی ۔ سعدی نے کیا عمدہ کہا ہے۔ گر نباشد بدوست راه بردن شرط عشق است در طلب مردن