ملفوظات (جلد 3) — Page 409
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۴۰۹ جلد سوم جمعہ کی تعطیل جمود علی کے لے ای میموریل دربار دہلی کی تقریب پر گورنمنٹ ہند کی خدمت میں پیش کرنے کی تجویز حضرت اقدس نے کی ہے جو کہ عنقریب شائع ہوگا۔ اس کے بعد ترقی جماعت کا ذکر ہوا کہ جماعت کی ترقی یہ ایک عظیم الشان امر ہےجو کہ اللہ تعالی نے ان تین سالوں میں ظاہر کیا ہے۔ ان تین سالوں سے پیشتر ہماری جماعت صرف کئی سو تھی اور ان تین سالوں میں ایک لاکھ سے زیادہ ہوگئی باوجود یکہ ہر طرف سے مزاحمت ہوتی رہی مخالفت میں کوئی فرق نہیں رکھا۔ اور ناخنوں تک زور لگایا۔ ۲۹ نومبر ۱۹۰۲ء اء بروز شنبه (بوقت سیر ) آٹھ بجے کے بعد حضرت اقدس سیر کے لئے تشریف لائے اور ٹیکہ طاعون کے منفی نتائج احباب ہمراہ چلے ۔ گذشتہ شب کو جو ٹیکہ طاعون کے خطرناک نتائج سول ملٹری گزٹ اور پایونیر کے حوالہ سے حضرت کو سنائے گئے تھے کہ ملکوال مقام میں انیس موتیں ٹیکہ کے لگنے سے ہوئیں ۔اس پر ذکر ہوتا رہا کہ یہ بھی خدا تعالیٰ کی کتنی رحمت ہے ہماری کشتی نوح میں صاف لکھا ہوا ہے کہ اگر آسمانی ٹیکہ کے علاوہ اور اس کے مقابلے پر کسی اور طرح سے زیادہ فائدہ ہو سکتا ہے تو ہمارا دعویٰ جھوٹا اور نہ سچا۔ اس ٹیکہ کے انتظام پر گورنمنٹ کا لاکھوں روپیہ صرف ہوا ہے اس میں بھی خدا کی حکمت ہے کہ ہماری کشتی نوح پر بڑے بڑے متعصب اخباروں نے حتی کہ مصر کے اللواء نے بھی مخالفت میں مضمون درج کیا۔ کیا اب ان کی روسیاہی ہوئی یا نہیں؟ حق کا رُعب ایسا ہوتا ہے کہ منہ بند ہو جاتے ہیں اب دیکھیں کہ اللواء کیا لکھے گا اور اب بھی شرمندہ ہو گا کہ نہیں ؟ ل البدر جلد نمبر ۶،۵ مورخه ۲۸ نومبر و ۱۵ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۳۹