ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 403 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 403

ملفوظات حضرت مسیح موعود لد لله جلد سوم کے مرتکب ہونا نہیں چاہتے ۔ حقائق اپنے اپنے محل پر ہی چسپاں ہو سکتے ہیں دیکھئے (ماہ رمضان کا ) روزہ ہے۔ کیسے خدا کی رضا اور ثواب کا موجب ہے لیکن اگر کوئی عید کے دن روزہ رکھے تو کیا اس ثواب کا مستحق ہوگا کہ کسی اور خطاب کا ؟ ان لوگوں نے ہمارے متعلق ذرا سوچ سے کام نہیں لیا اگر تقویٰ اور نیک نیتی سے کام لیتے اور سوچتے تو اتنا غوغا نہ کرتے بلکہ ان کو حق سمجھ آجاتا اور ہلاک نہ ہوتے خدا نیک نیت کو ضائع نہیں کرتا۔ حضرت کی خدمت میں عرض کی موضع مد میں میاں محمد یوسف صاحب کا بائیکاٹ گئی کہ معلم ہوا ہے کہ نہ میں مد کوئی نہ کوئی خط ایسا پہنچ جاتا ہے کہ محمد یوسف کے گھر کا پانی بند کروان سے میل جول نہ رکھوا اور تعلقات لین دین، گفتگو ، سلام پیام سب ترک کرو اس لئے ان کے گھرانے کو سخت تکلیف ہے فرمایا کہ خدا آسمان پر دیکھتا ہے ان کو اس کا اجر دے گا اور ان لوگوں کی سزا ان کو دے گا یونہی ان کو چھوڑتا نہیں۔ جنات کے وجود اور ان کی معرفت اشیاء منگوانے اور کھانے کا سوال ہوا، حضرت اقدس نے جنات فرمایا کہ اس پر ہمارا ایمان ہے۔ مگر عرفان نہیں نیز جنات کی ہمیں اپنی عبادت، معاشرت، تمدن اور سیاست و غیرہ امور میں ضرورت ہی کیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا عمدہ فرمایا ہے۔ خدا تعالیٰ پر ہی بھروسہ کریں مِن حُسنِ السَلَامِ الْمَرْءِ تَركُهُ مَا لا يغيبيه انسان عمر يَعْنِيْهِ بہت تھوڑی ہے سفر بڑا کڑا اور لمبا ہے اس واسطے زاد راہ لینے کی تیاری کرنی چاہیے ان بیہودہ محض اور لغو کاموں میں ( پڑے رہنا) مومن کی شان سے بعید ہے خدا کے ساتھ ہی صلح کرو اور اسی پر بھروسہ کرو اس سے بڑھ کر کوئی قادر نہیں۔ طاقت ور نہیں۔ بات یہ ہے ترے الفاظ اور باتوں سے کچھ نہیں بنتا جب تک خدا اپنے فضل سے دلوں میں نہ گاڑ دے۔ خدا پر بھروسہ کرنا ہی ہر مرض کا علاج ہوتا ہے میرے نزدیک یہ