ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 385 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 385

ملفوظات حضرت مسیح موعود مرتبہ مجھے الہام ہوا تھا اردو زبان میں ۔ ۳۸۵ جلد سوم آگ سے ہمیں مت ڈرا آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے حقیقت یہ ہے کہ جو خدا کا بندہ ہو گا اسے طاعون نہ ہوگی اور جو شخص ضر ر اٹھاوے گا اپنے نفس سے اٹھاوے گا اگر تم خدا سے صفائی نہیں کرتے تو کوئی طبیب تمہارا علاج نہیں کر سکتا اور نہ کوئی دوا فائدہ بخش سکتی ہے یہ ذمہ داری صرف خدا کا فعل ہے دل کا پاک صاف کرنا بھی ایک موت ہوتی ہے جب تک انسان محسوس نہ کرے کہ میں اب وہ نہیں ہوں جو کہ پہلے تھا تب تک اسے سمجھنا چاہیے کہ میں نے کوئی تبدیلی نہیں کی۔ جب اسے معلوم ہو کہ اب میں گندی زندگی جہالت اور طول امل سے بہت دور آگیا ہوں تو سمجھے کہ اب میں نے تقویٰ پر قدم رکھا ہوا ہے۔ نفس بہت دھو کے دیتا ہے بیگانہ مال کی خواہش رکھتا ہے حسد سے دوسرے کے مال کا زوال اور نقصان چاہتا ہے۔ تو یہ باتیں آخری اور نفس سے نکلنے کی ہوتی ہیں۔ اور یہ وہی آخری وقت ہے۔ خدا کا خوف ایسی تھے ہے کہ انسان کو خصّی کر دیتا ہے۔ ( بوقت عشاء) شه نشین پر تھوڑی دیر بیٹھ گئے اور فرمایا کہ ایک رؤیا مجھے رویا ہوا ہ کیا دیکھتا ہوں کہ ایک آدمی سر سے نگا میلے کچیلے کپڑے پہنے ہوئے ب میرے پاس آیا ہے اس سے مجھے سخت بدبو آتی ہے میرے پاس آ کر کہتا ہے کہ میرے کان کے نیچے طاعون کی گلٹی نکلی ہوئی ہے میں اسے کہتا ہوں پیچھے ہٹ جا۔ پیچھے ہٹ جا۔ آپ نے فرمایا کہ اس کے ساتھ تفہیم الہی کوئی نہیں ۔ اے ۱۷ نومبر ۱۹۰۲ء بروز دوشنبه حضرت اقدس آٹھ بجے کے قریب سیر کے لئے تشریف لائے اور قادیان اعجاز احمدی اور مخالفین کی مشرقی طرف تشریف لے لے۔ اعجازاحمدی کا ذکر ہوتا رہا کہ البدر جلد نمبر ۶،۵ مورخه ۲۸ نومبر و ۱۵ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۳۴