ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 383 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 383

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۸۳ جلد سوم ہوتے ہی پانچ یا چھ تولہ کے قریب میگنیشیا سالٹ مریض کو پلا دیا گیا ہے تو اسے پھر بفضل خدا ضرور آرام ہو گیا ہے۔ ۱۶ نومبر ۱۹۰۲ء بروز یکشنبه ( بوقت ظهر ) اس وقت حضرت اقدس نے تشریف لا کر کچھ عرصہ مجلس کی مولوی محمد احسن صاحب ترجمہ کا فائدہ امروہی ایک نظر اعجاز احمدی پر کر رہے تھے چونکہ یہ کتاب رات کو چھپی تھی اس لئے بعض جگہ سہو کا تب سے غلطی رہ گئی تھی اور بعض جگہ نقطہ و غیرہ لگانا یا دور کرنا رات کو اندھیرے میں رہ گیا تھا اس کے اوپر تذکرہ ہوا حضرت اقدس نے فرمایا کہ یہ کوئی غلطی نہیں ہوا کرتی کیونکہ ساتھ ہی ترجمہ ہے اور اگر کوئی لفظ عربی ہے اور نقطہ وغیرہ کی غلطی ہے تو نیچے او رجمہ اس کی صحت کرتا ہے اور اگر ترجمہ میں کوئی غلطی صحت سے رہ گئی ہے تو پھر اصل عبارت عربی موجود ہے اس سے اس کی صحت ہو جاتی ہے۔ ( بوقت مغرب ) اس وقت اعجاز احمدی کے وہی شخص فائدہ اُٹھائے گا جو یا تقوی اختیار کرے گا اور میں اور اس کے اور سچا بارہ میں کے متعلق مختلف احباب ذکر اذکار کرتے رہے ۔۔۔۔ پھر سید عبداللہ صاحب عرب نے حضرت اقدس سے دریافت کیا کہ میرے اطراف میں درد ہوتا رہتا ہے۔ طاعون کا خطرہ ہے اگر حضورا اپنا گرتہ عطا فرمائیں تو میں اسے پہنے رہوں ۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ ہم گرتہ تو دے دیں گے مگر بات یہ ہے کہ جب تک اللہ تعالیٰ کی رحمت اور فضل کا گرتہ نہ ہو تو پھر کوئی شے کام نہیں آتی ۔ دیکھو! میں جانتا ہوں کہ گو بار بار اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ میری اور میری جماعت کی اس ذلت کی موت سے حفاظت فرمائے گا۔ مگر رسمی مسلمان یا بیعت والے کا کوئی ذمہ دار ہا کا البدر جلد نمبر ۴ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۳۱