ملفوظات (جلد 3) — Page 367
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۶۷ جلد سوم مصنوعی ہے کیونکہ خود عیسویت کی ابتدا میں تثلیث کا عقیدہ نہ تھا یہ بعد میں وضع ہوا ہے۔ پھر اس امر پر تذکرہ ہوتا رہا کہ قدیم اور اصل لفظ عیسیٰ ہے یا یسوع ۔ عیسی اصل ہے یا یسوع حضرت اقدس نے فرمایا کہ پرانا نام عیسی ہی ہے تمام عرب میں عیسیٰ ہے یسوع کا ذکر پرانے اشعار عرب میں بھی نہیں پایا جا تا چونکہ عیسی نبی تھے اس لئے مصلحتا انہوں نے کسی موقع پر عیسی کو بدل کر یسوع بنا لیا ہو یہ بھی تعجب ہے کسی اور نبی کا نام آج تک نہیں الٹا صرف انہیں کا الٹا اور مذہب بھی انہیں کا الٹا ایسا ہی کسی کا شعر ہے۔ نہ ہو کیوں کر ہمارا کام الٹا ہم الٹے، بات الٹی، یار الٹا حکیم نورالدین صاحب نے فرمایا کہ ساری انجیلوں میں کہیں عیسیٰ کا نام نہیں آیا یسوع کا آیا ہے۔ اے ۹ نومبر ۱۹۰۲ء بروز یکشنبه اعجاز احمدی اللہ تعالی کی خاص مدد سے لکھی گئی ہے بعد دوران انار مخرب دوائیں ادائے نشین پر جلوہ افروز ہوئے اور جو مضمون مشمولہ قصائد عربی کے آج کل زیر تحریر ہے اس کے متعلق زبان مبارک سے ارشاد فرمایا کہ اس کی نسبت دل گواہی دیتا ہے کہ یہ بالکل اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ (مولوی عبدالکریم صاحب کی طرف مخاطب ہو کر ) آپ بھی دیکھیں گے تو پتہ لگ جائے گا جس طرح کلمہ کی گواہی دی جاتی ہے اسی طرح اس کی گواہی بھی دی جاتی ہے کہ یہ منجانب اللہ ہے۔ یہ حالت بھی ہوتی رہی ۔ ہے کہ البدر جلد ا نمبر ۴ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۲۷ ۲ مراد اعجاز احمدی (مرتب)