ملفوظات (جلد 3) — Page 324
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۲۴ جلد سوم فائدہ نہ ہوا اور انہوں نے کچھ نہ سیکھا۔ فرمایا۔ مسیح ناصری اور مسیح محمدی جو کامیابی اور اریح ابن مریم کا ہو وہ تو صاف ظاہر ہے اور جس کمزوری اور ناکامی کے ساتھ انہوں نے زندگی بسر کی وہ انجیل کے پڑھنے سے صاف معلوم ہوتی ہے مگر مسیح موعود جیسے اپنے زبردست اور قوت قدسیہ کے کامل اثر والے متبوع کا پیرو ہے اسی طرح پر اس کی عظمت اور بزرگی کی شان اس سے بڑھی ہوئی ہے جو کامیابیاں اور نصرتیں اس جگہ خدا نے ظاہر کی ہیں مسیح کی زندگی میں ان کا نشان نہیں نہ معجزات میں نہ پیشگوئیوں میں نہ تعلیم میں ۔ غرض جیسے آنحضرت اپنے مثیل موسیٰ سے ہر پہلو میں بڑھے ہوئے تھے اور گویا آپ اصل اور موسیٰ آپ کا ظل تھے اسی طرح مسیح موعود موسوی مسیح سے نسبت رکھتا ہے۔ نصرانیت کا اثر آج کل عام ہو رہا ہے بعض تو بالکل مرتد ہو گئے ہیں اور بعض نصرانیت کا اثر نے اور نہیں تو فیشن ہی میں ان کا تتبع کر لیا ہے۔ اندر ہے۔ کشش آدمی نیکی اور بدی کی ش رایا ۔ نانا کے دینی اور بدی کی ایک ہے آہی نیکی کرتا ہے مگر نہیں سمجھ سکتا کہ کیوں نیکی کرتا ہے اسی طرح ایک شخص بدی کی طرف جاتا ہے لیکن اگر اس سے پوچھا جاوے تو کدھر جاتا ہے تو وہ نہیں بتا سکتا۔ مثنوی رومی میں ایک حکایت اس کشش پلکھی ہے کہ ایک فاسق آقا کا ایک نیک غلام تھا صبح کو جو مالک نوکر کو لے کر بازار سودا خرید نے کو نکلا تو راستہ میں آذان کی آواز سن کر نو کرا جازت لے کر مسجد میں نماز کو گیا اور وہاں جو اسے ذوق اور لذت پیدا ہوا تو بعد نماز ذکر میں مشغول ہو گیا آخر آقا نے انتظار کر کے اس کو آواز دی اور کہا کہ تجھے اندر کس نے پکڑ لیا۔ نوکر نے کہا کہ جس نے تجھے اندر آنے سے باہر پکڑ لیا۔ غرض ایک کشش لگی ہوئی ہے اسی کی طرف خدا نے اشارہ فرمایا ہے كُل يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِهِ (بنی اسراءیل : ۸۵) الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۱،۱۰