ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 25 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 25

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۵ جلد سوم اور بہت سے امور ہیں جو ایک دائرہ کے اندر محدود ہیں۔ بعض کے اولاد نہیں ہوتی۔ بعض کے لڑکے یا لڑکیاں ہی ہوتی ہیں۔ غرض یہ تمام امور خدا تعالیٰ کے قدیر ہونے کو ثابت کرتے ہیں۔ پس ہمارا مذہب یہ ہے کہ خدا کی الوہیت اور ربوبیت ذرہ ذرہ پر محیط ہے اگر چہ احادیث میں آیا ہے کہ بدی شیطان یا نفس کی طرف سے ہوتی ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ وہ بدی جس کو بدی سمجھا جاوے مگر بعض بدیاں ایسی ہیں کہ اُن کے اسرار اور حکم اور مفہوم سے ہم آگاہ نہیں ہیں جیسے مثلاً آدم کا دانہ کھانا۔ غرض ہزار ہا اسرار ہیں جو مستحدثات کا رنگ دکھانے کے لیے کر رکھے ہیں۔ قرآن شریف میں ہے مَا كَانَ لِنَفْسٍ أَنْ تَمُوتَ إِلَّا بِإِذْنِ اللهِ (آل عمران : ۱۴۶) تموت میں روحانی اور جسمانی دونوں باتیں رکھی ہوئی ہیں۔ ایسے ہی ہدایت اور ضلالت خدا کے ہاتھ میں ہیں ۔ اس پر اعتراض یہ ہوتا ہے کہ انبیاء علیہم السلام کا سلسلہ لغو ہو جاتا ہے؟ ہم اس کا جوار یہ دیتے ہیں کہ کوئی ایسی فہرست یہ دیتے ہیں کہ پیش کرو جس میں لکھا ہو کہ فلاں شقی ہے۔ انبیاء علیہم السلام جب دعوت کرتے تو اس کے ساتھ کوئی نہ کوئی اثر مترتب ہوتا ہے اور ایسا ہی دعا کے ساتھ بھی۔ اللہ تعالیٰ قضا و قدر کو بدل دیتا ہے اور قبل از وقت اس تبدیلی کی اطلاع بھی دے دیتا ہے۔ اس وقت ہی دیکھو کہ جو رجوع لوگوں کا اس سلسلہ کی طرف اب ہے براہین احمدیہ کے زمانہ میں کب تھا۔ اس وقت کوئی جانتا بھی نہ تھا۔ میں نے خود عیسائیوں کی کتابیں پڑھی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ ایک طرفۃ العین کے لیے ۔ بھی عیسائی مذہب کی سچائی کا خیال میرے دل میں نہیں گذرا۔ وہ قرآن شریف کی اس تعلیم پر کہ خدا کے ہاتھ میں ضلالت اور ہدایت ہے اعتراض کرتے ہیں لیکن اپنی کتابوں کو نہیں پڑھتے جن میں ہے ہیں نہیں جن میں لکھا ہے کہ شریر جہنم کے لیے بنائے گئے ہیں ۔ یا مثلاً یہ لکھا ہے کہ فرعون کا دل سخت ہونے دیا۔ اگر لفظوں پر ہی اعتراض کرنا ہو تو عیسائی ہمیں بتائیں اس کا کیا جواب دیتے ہیں؟ بد دیانت آدمی سے تو مرے ہوئے کتے سے بھی زیادہ بد بو آتی ہے۔ ہم دعوے سے کہتے ہیں کہ ان پادریوں کا اسلام پر ایسا اعتراض نہیں ہے جو توریت اور انجیل کے ورق ورق پر صاف صاف