ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 308 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 308

ملفوظات حضرت مسیح موعود وجی بھی محفوظ ہوتی ہے جیسا کہ اس آیت سے پایا جاتا ہے۔ جبرائیل علیہ السلام کا نزول پوچھا گیا جبرائیل کا نزول قلب پر ہوتا تھا یا آواز آتی تھی؟ فرمایا۔ جلد سوم اس میں بحث کی کچھ ضرورت نہیں جبرائیل کا تعلق قلب ہی سے ہوتا ہے اور قرآن شریف میں یہ لفظ آیا بھی ہے مگر یہ عالم الگ ہی ہوتا ہے قرآن شریف جو تمام کتابوں اور علوم کا خاتمہ کرتا ہے اس لئے وہ بڑی اقومی وحی ہے اور شدت کے ساتھ اس کا نزول تھا۔ ایک شخص نے اپنی رؤیا سنائی جس میں یہ آیت تھی فِطْرَتَ اللهِ الَّتِی اسلام فطرتی مذہب ہے فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا (الروم : (۳) فرمایا۔ اس کے معنی یہی ہیں کہ اسلام فطرتی مذہب ہے انسان کی بناوٹ جس مذہب کو چاہتی ہے وہ اسلام ہے اس کے یہ معنی ہیں کہ اسلام میں بناوٹ نہیں ہے۔ اس کے تمام اصول فطرت انسانی کے موافق ہیں۔ تثلیث اور کفارہ کی طرح نہیں ہیں جو سمجھ میں نہیں آسکتے۔ عیسائیوں نے خود مانا ہے کہ جہاں تثلیث نہیں گئی وہاں توحید کا مطالبہ ہوگا۔ کیونکہ فطرت کے موافق توحید ہی ہے اگر قرآن شریف نہ بھی ہوتا تب بھی انسانی فطرت توحید ہی کو مانتی ۔ کیونکہ وہ باطنی شریعت کے موافق ہے ایسا ہی اسلام کی کل تعلیم باطنی شریعت کے موافق ہے برخلاف عیسائیوں کی تعلیم کے جو مخالف ہے۔ دیکھو! حال ہی میں امریکہ میں طلاق کا قانون خلاف انجیل پاس کرنا پڑا۔ یہ وقت کیوں پیش آئی اس لئے کہ انجیل کی تعلیم فطرت کے موافق نہ تھی ۔ سوال کیا گیا کہ مسیح کو صلیب پر چڑھانا مسیح کو صلیب پر لٹکائے جانے کے دلائل قرآن میں کہاں سے ثابت ہوتا ہے؟ فرمایا - وَ لكِنْ شُبِّهَ لَهُمُ (النساء : (۱۵۸) سے۔ یہ واقعہ عیسائیوں اور یہودیوں کے متواترات سے ہے قرآن شریف اس کا انکار کیوں کرنے لگا تھا۔ قرآن یا حدیث صحیح میں کہیں ذکر نہیں ہے کہ مسیح چھت پھاڑ کر آسمان پر چلا گیا ۔ یہ صرف خیالی امر ہے کیونکہ اگر مسیح صلیب پر چڑھایا