ملفوظات (جلد 3) — Page 301
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۰۱ جلد سوم جنہوں نے کم وقت پایا اور پھر ان کی نسبت قرآن شریف نے کہا ہے قُلْ لَّمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا اسلمنا (الحجرات: (۱۵) یعنی ہم نے مقابلہ چھوڑ دیا لیکن ان کے دل میں ابھی ایمان داخل نہیں ہوا انہی کی طرف اشارہ ہے وَ رَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا (النصر : ۳) کجا صحابہ کی شان اور کجا یہ لوگ ۔ ایک گروہ جان دے چکا خدا نے روح القدس سے اس کی تائید کی۔ بعض وقت غیر محل پر ذکر کرنے سے ایک عالم بھی گھبرا جاتا ہے جیسے اگر کوئی شیعہ کہے کہ کون ہے تو خدا نے بتلا دیا کہ یہ لوگ جو پیچھے آئے تھے اور داخل اسلام ہوئے تھے۔ الدار کی توسیع ( مغرب و عشاء) مجوزہ مکان کی تعمیر کے واسطے میر صاحب کو ارشاد فرمایا کہ لکڑی کا بندو بست بہت جلد کرنا چاہیے اور مولوی عبد الکریم صاحب کو تاکید کی کہ احباب کی توجہ چندہ کی طرف مائل کرنی چاہیے اور تاکید کرنی چاہیے کیونکہ یہ کام بلا چندہ کے نہیں ہو سکتا۔ اس مکان کے جلد تعمیر کرنے کی علت غائی یہ ہے کہ توسیع مکان ہو جاوے گی تو زیادہ احباب اس میں رہ سکیں گے اور خصوصیت کے ساتھ جو الہام اني أحافظ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ ہے وہ تمام اس خاص حفاظت سے حصہ گیر ہو سکیں گے ) مولوی محمد علی صاحب نے ایک خط حامد سنو صاحب (ایک نو مسلم انگریز ) کا پڑھ کر سنایا۔ اس میں راقم نے اس امر پر تعجب کیا ہوا تھا کہ میگزین کی انگریزی محمد علی صاحب کی ہوتی ہے اور نیز راقم نے ایک کتاب تصنیف کی تھی اس کے متعلق بیان تھا کہ اگر اجازت ہو تو وہ حضرت اقدس کے نام مبارک پر طبع کی جاوے۔ حضرت اقدس نے کہا کہ اول وہ کتاب آجاوے دیکھ کر پھر رائے قائم کی جاوے گی ۔ اور اسی پر حضرت اقدس نے یہ بھی تجویز فرمایا کہ اپنے عقائد کی ایک مختصر فہرست چھاپ دی جاوے کہ عقیدہ کے ہر پہلو کا اس ایک اہم ارشاد میں بیان ہو معجزات ۔ فرشتہ ۔ وحی ۔ حیات وفات مسیح وغیرہ تا کہ جب کسی ۔ و