ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 268 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 268

ملفوظات حضرت مسیح موعود شیرہ بھرا ہوا ہے نہ کہ نشتر ہے ۲۶۸ جلد سوم ہر ایک کو واجب ہے کہ خوب سمجھے اور اپنے بھائی کو سمجھاوے اور گھر میں عورتوں کو سمجھاوے حاضر غائب کو بتلا دیوے۔ دھوکا کھانے والے بہت ہوں گے کیونکہ ابتدائی حالت ہے اسم نویسی کروا کر یہ کوئی خیال نہ کرے کہ صرف اتنے ہی فعل سے وہ خدا کی حفاظت میں آگیا۔ ہے۔ ۱۸ اکتوبر ۱۹۰۲ء بروزشنبه (بوقت سیر ) ) فرمایا کہ الدار کی حفاظت کے متعلق الہام آج کوئی پہر رات باقی ہوگی کہ ہوگی کہ الہام ہوا إِنِّي أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ وَلِنَجْعَلَهُ آيَةً لِلنَّاسِ وَرَحْمَةً مِّنَّا وَكَانَ أَمْرًا مَّقْضِيًّا - عِنْدِي مُعَالِجات ۔ اور یہ بھی الہام ہوا مگر اصل لفظ یاد نہیں کہ ایمان کے ساتھ نجات ہے۔ یعنی انی احافظ کو ایک آیت بناویں گے اور کہ علاج ہمارے ہی پاس ہے مجھے اس سے بڑی خوشی ہوئی۔ معلوم ہوتا ہے کہ اب اللہ تعالیٰ کچھ کھلا کھلا دکھلانا چاہتا ہے اب گو یا بڑا معاملہ ہے ایک قوم تمنا سے ٹیکہ کراتی ہے دوسری طرف ہم ہیں جو بالکل خدا پر چھوڑتے ہیں ۔جس وقت مجھے یہ الہام ہوا اس وقت میں نے گھر میں پوچھا کہ تم کو بھی کوئی خواب آیا ہے کیونکہ دیکھا ہے کہ میرے الہام کے الحکم میں مندرجہ ذیل الفاظ میں بیان ہوا ہے۔ خدا تعالیٰ نے ایک خاص قانون اپنے برگزیدوں اور راست بازوں کے لئے رکھا ہوا ہے وہ ایسا ٹیکہ ہے کہ لئے اس میں نہ نشتر کی ضرورت ہے نہ اس میں تپ آتا ہے۔ جب کوئی اس کی شرائط کو پورا کرنے والا ہو تو وہ خدا کے سایہ میں آجاتا ہے تم اسے اختیار کرو تا تم ضائع نہ ہو۔ ہر شخص جو اس کو سمجھے وہ دوسرے کو سمجھاوے اور حاضر غائب کو پہنچاوے تا کہ کوئی دھوکا نہ کھاوے۔ یاد رکھو! محض اسم نویسی سے کوئی جماعت میں داخل نہیں جب تک وہ حقیقت کو اپنے اندر پیدا نہ کرے۔ آپس میں محبت کرو۔ اتلاف حقوق نہ کرو اور خدا کی راہ میں دیوانہ کی طرح ہو جاؤ تا کہ خدا تم پر فضل کرے اس سے کچھ باہر نہیں ۔“ الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۰) البدر جلد نمبر امورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۵،۴