ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 154 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 154

ملفوظات حضرت مسیح موعود اولد جلد سوم دم کے لیے بھی نہیں کہہ سکتا کہ میں زندہ رہوں گا لیکن ایک خاص تعداد سالوں تک کی خبر دے دینا کیا یہ انسانی طاقت کا کام ہے۔ اور پھر میرے جیسے آدمی کے لیے تو یہ قیافہ سے بھی ممکن نہیں جس کو لیے تو یہ ۸۰ دو بیماریاں لگی ہوئی ہیں ۔ باوجود ان بیماریوں اور ضعفوں کے خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ دینا کہ تیری اتنی برس کے قریب عمر ہوگی کیسا عجیب ہے۔ اور حقیقت میں خدا ہی کی طرف سے اس قسم کی خبر ہو سکتی ہے ورنہ عاجز انسان کچھ نہیں کہہ سکتا۔ یہ پیشگوئی بھی پوری شدہ ہی سمجھ لیجیے کیونکہ بہت عرصہ اس پر گزر گیا ہے اور میری عمر اب ساٹھ سے متجاوز ہو چکی ہے۔ ٢ - قُلَةٌ مِّنَ الْآخِرِينَ پھرت ہی کی مد میں ایک اور پیشگوئی ہے جو اس سے بھی عجیب تر اور عظیم الشان ہے کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے ثُلَةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ وَ قُلَةٌ مِنَ الْآخِرِینَ ۔ اس سے ایک عظیم الشان جماعت کے قائم کرنے کی خبر دیتا ہے۔ جس وقت یہ پیشگوئی کی گئی تھی اس وقت ایک آدمی بھی ہم کو نہیں جانتا تھا اور کوئی یہاں آتا جاتا نہ تھا۔ براہین احمدیہ میں یہ الہام درج ہے لیکن اب دیکھ لو کہ ستر ہزار سے زیادہ آدمی اس سلسلہ میں داخل ہو چکے ہیں اور دن بدن ترقی ہو رہی ہے۔ خاص قادیان میں ایک کثیر جماعت موجود رہتی ہے۔ پھر کیا یہ کوئی جھوٹ بات ہے۔ یہ خدا کے کام ہیں اور لوگوں کی نظروں میں عجیب ۔ اور بھیت کی مد میں پیشگوئیاں ہیں مگر میں اس وقت صرف مثال کے طور پر ایک دو بیان کرتا ہوں ۔ )ج( ا جنازه اسی طرح ج کی مد میں جنازہ کا الہام ہے۔ جب ہمارے بڑے بھائی صاحب مرزا غلام قادر مرحوم فوت ہوئے تو ان کے مرنے سے پہلے جنازہ کا الہام ہوا تھا۔ ۲۔ جمال الدین اور اسی طرح جمال الدین کے متعلق بھی الہام ہوا تھا۔ خواجہ جمال الدین صاحب جب اپنے