ملفوظات (جلد 3) — Page 150
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۵۰ جلد سوم کہ ہر ایک کی پیدائش سے پہلے ایک اشتہار دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ لڑکا پیدا ہو گا۔ چنانچہ ان اشتہاروں کے موافق یہ لڑکے پیدا ہوئے ہیں اور پھر یہاں تک کہ تعداد بھی بتادی کہ چارلڑ کے ہوں گے اور چوتھے لڑکے کی بابت یہ بھی اعلان کر دیا گیا تھا کہ عبدالحق نہ مرے گا جب تک چوتھا لڑکا پیدا ہونے کی خبر نہ سن لے۔ ایسا ہی مولوی صاحب ) مولوی نور الدین صاحب ) کے بیٹے کی بابت جب سعد اللہ نے اعتراض کیا تو خدا تعالیٰ نے میری دعاؤں کے بعد مجھے بشارت دی کہ مولوی صاحب کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہو گا۔ یہاں تک کہ اس کے بدن پر پھوڑوں کے نشان کا بھی پتہ دیا گیا اور اس کا علاج بھی بتایا گیا۔ اب کیا اشتہار پہلے سے نہیں دیا گیا تھا ؟ اب دیکھ لو کہ اس اشتہار کے موافق وہ بچہ عبدالحی نام مولوی صاحب کے گھر میں پیدا ہو گیا اور اس کے پھوڑوں کے نشانات بھی ہیں۔ یہ وہی خصوصیتیں ہیں جو انبیاء بنی اسرائیل کے وقت ہوا کرتی ہیں۔ - أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ پھر اس کے ساتھ اليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَۀ کا نشان ہے۔ یہ بہت پرانا الہام ہے اور اس وقت کا ہے جب کہ میرے والد صاحب مرحوم کا انتقال ہوا۔ میں لاہور گیا ہوا تھا۔ مرزا صاحب کی بیماری کی خبر جو مجھے لاہور پہنچی میں جمعہ کو یہاں آگیا تو درد گردہ کی شکایت تھی۔ پہلے بھی ہوا کرتا تھا اس وقت تخفیف تھی ۔ ہفتہ کے دن دو پہر کو حقہ پی رہے تھے اور ایک خدمت گار پنکھا کر رہا تھا۔ مجھے کہا کہ اب آرام کا وقت ہے تم جا کر آرام کرو میں چوبارہ میں چلا گیا۔ ایک خدمت گار جمال نام میرے پاؤں دبارہا تھا۔ تھوڑی سی غنودگی کے ساتھ الہام ہو او السَّمَاءِ وَ الطَّارِقِ اور معاً اس کے ساتھ یہ تفہیم ہوئی ۔ اب میں نہیں کہہ سکتا کہ لفظ پہلے آئے یا تفہیم ۔ قسم ہے آسمان کی اور قسم ہے اس حادثہ کی جو غروب آفتاب کے بعد ہونے والا ہے۔ گویا خدا تعالیٰ عزا پرسی کرتا ہے۔ یہ ایک عجیب بات ہے جس کو ہر ایک نہیں سمجھ سکتا۔ ایک مصیبت بھی آتی ہے اور خدا اس کی عزا پر سی بھی کرتا ہے چونکہ ایک نیا عالم شروع ہونے والا تھا اس لیے خدا تعالیٰ نے قسم کھائی۔ مجھے یہ دیکھ کر خدا تعالیٰ کا عجیب احسان محسوس ہوا کہ میرے والد صاحب کے حادثہ انتقال کی وہ قسم کھاتا ہے اس الہام کے ساتھ ہی پھر معاً