ملفوظات (جلد 2) — Page 533
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۵۳۳ جلد دوم از صفحه نمبر ۱۵ ۱۵ ۱۶ ۲۵ ۳۰ ۳۲ ۳۵ لده ۷۵ ۷۹ ۸۵ ترجمه فارسی عبارات مندرجہ ملفوظات جلد دوم ترجمه فارسی کہتے ہیں قیامت کے دن تفتیش ہوگی اور اس دن وہ پیارا محبوب تند خو ہوگا۔ خالص بھلائی والی ہستی سے برا سلوک ہرگز ممکن نہیں مطمئن رہو کہ انجام بخیر ہوگا۔ وہ خدا جس سے اہل جہاں بے خبر ہیں اس نے مجھ پر اپنا جلوہ کیا ہے اگر تو اہل ہے تو قبول کر ۔ خلافت پر اس کا دل بہت مائل تھا لیکن ابو بکر اس میں حائل ہو گیا۔ یہ سب تجھے قتل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کبھی صلح سے مارتے ہیں اور کبھی جنگ کر کے ۔ اگر ساتھ حضرت سلیمان کا ہاتھ نہ ہو تو خالی نقش سلیمانی ( والی انگوٹھی ) کیا تاثیر دکھا سکتی ہے۔ بات جو ( کسی ) دل سے نکلتی ہے وہ ( دوسروں کے ) دل میں بیٹھ جاتی ہے۔ جب خدا تیرا ہے تو تجھے کیا غم ہو سکتا ہے؟ ایک شخص ٹہنی کے سرے پر بیٹھا اس کی جڑ کاٹ رہا تھا۔ آواز سے ظاہر ہے کہ تیری بارگاہ بہت بلند ہے ایک مبارک زمانہ اور ایک مبارک سال میں دو عیدوں کے درمیاں ایک مبارک تاریخ کو۔