ملفوظات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 450 of 638

ملفوظات (جلد 2) — Page 450

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۴۵۰ سے پیش آوے اور کوشش کرتا رہے کہ ان کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو ۔ یہ کہہ کر آپ گھر میں تشریف لے گئے ۔ لے جلد دوم ۲۴ / دسمبر ۱۹۰۱ء مامور من اللہ کا نشان حضرت مسیح موعود ۔ مامور اگر ان امور کی جو اس پر کھولے جاتے پر ظلم کرتا ہے ہیں ، اشاعت نہ اعت نہ کرے تو میں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ مخلوق پر طلا ۔ اور خود اللہ تعالیٰ کے سپرد کردہ فرض کو انجام نہیں دیتا۔ مامور کا ایک یہ بھی نشان ہے کہ وہ اشاعت حق سے نہیں رکتا اور ہمیں افسوس ہوتا ہے جب انجیل میں ایسے فقرات دیکھتے ہیں جن میں مسیح اپنے آپ کو چھپانے اور کسی پر ظاہر نہ کرنے کی تعلیم اپنے شاگردوں کو دیتا ہے۔ مامور من اللہ میں ایک شجاعت ہوتی ہے اس لیے وہ کبھی بھی اپنے پیغام پہنچانے اور اشاعت حق میں نہیں ڈرتا۔ شہادت حقہ کا چھپانا سخت گناہ ہے پس میں کیونکر اس حقیقت کو چھپا سکتا ہوں جو خدا نے مجھ پر کھولی ہے۔ میرے نزدیک یہ طریق بہت ہی مناسب ہے جو یہ اس طرح پر مرتب ہو جایا کرے۔ آپ نے اب دوبارہ سن لیا ہے۔ اس پر غور کریں اور جو کچھ آپ کو شک باقی ہو بے شک پوچھ لیں ۔ مسٹر عبدالحق۔ میں اس پر مزید غور کروں گا۔ حضرت مسیح موعود ۔ میں آپ کی اس بات کو بہت پسند کرتا ہوں کہ جلدی نہیں کی ۔ آپ بے شک چار پانچ روز تک اس پر کافی غور کر لیں ۔ مسٹر عبد الحق۔ میں نے آج ایک سوال قرآن شریف کی ضرورت پر سوچا تھا مگر وہ اس تقریر میں آچکا ہے میں ایک یہ سوال بھی پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ جو کہا جاتا ہے کہ انجیل میں تحریف ہو گئی ہے۔ اگر کوئی یہ پوچھے کہ اصل کہاں ہے تو اس کا کیا جواب ہے۔ حضرت مسیح موعود ۔ یہ سوال آپ کا ایک نیا سوال ہے اور پہلے سوالوں سے الگ ہے۔ میں ۔ چاہتا ہوں کہ تداخل نہ ہو۔ میں اس سوال کا جواب بیان کروں گا مگر اول مناسب یہی ہے کہ آپ اپنے الحکم جلد ۶ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۲ صفحه ۳، ۴