ملفوظات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 348 of 638

ملفوظات (جلد 2) — Page 348

ملفوظات حضرت مسیح موعود آگے بڑھے اور بڑھتے ہی کہا۔ ۳۴۸ ایک یورپین سیاح سے گفتگو یورپین اسلام علیکم۔ جلد دوم ان کے السلام علیکم کہنے پر مختلف خیال حاضرین مجلس کے دل میں گزرے۔ کسی نے ترک سمجھا اور کسی نے نو مسلم ۔ صاحب موصوف کو بیٹھے ہوئے ایک منٹ ہی گزرا ہو گا کہ خان صاحب نواب خان صاحب تحصیلدار گجرات نے پوچھا۔ آپ کہاں سے آئے ہیں؟ یورپین ۔ میں سیاح ہوں ۔ خان صاحب ۔ آپ کا وطن ؟ یورپین ۔ میں اتنی اردو نہیں جانتا اور پھر کچھ سمجھ کر بولا ۔ او۔ ہاں ، انگلینڈ ۔ اتنے میں مفتی محمد صادق صاحب آگئے ۔ حضرت اقدس کے ایما سے وہ ترجمان ہوئے اور اس طرح پر حضرت اقدس اور یورپین نو وارد میں گفتگو ہوئی۔ حضرت ۔ آپ کہاں سے آئے ہیں؟ یورپین ۔ میں کشمیر سے گلو گیا تھا اور وہاں سے ہو کر اب یہاں آتا ہوں ۔ حضرت ۔ آپ کا اصل وطن کہاں ہے؟ یورپین ۔ انگلینڈ میں سیاح ہوں۔ اور عرب اور کربلا میں بھی گیا تھا۔ اب میں یہاں سے مصر، الجیریا، کار تیج اور سوڈان کو جاؤں گا۔ حضرت ۔ آپ کے اس سفر کا کیا مقصد ہے؟ یورپین ۔ صرف دید، شنید ، سیاحت ۔ دید،شنید ، حضرت ۔ کیا آپ بحیثیت کسی پادری کے سفر کرتے ہیں؟ یورپین ۔ ہرگز نہیں۔ حضرت ۔ آپ کی دلچسپی زیادہ ترکس امر کے ساتھ ہے۔ کیا مذہب کے ساتھ یا علمی امور کی طرف یا پولیٹیکل امور کے ساتھ؟