ملفوظات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 285 of 638

ملفوظات (جلد 2) — Page 285

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۸۵ جلد دوم ہوں پھر بھی تقویٰ سے عظمت ملتی ہے۔ تقویٰ ایک ایسی دولت ہے کہ اس کے حاصل ہونے سے انسان خدا تعالیٰ کی محبت میں فنا ہو کر نقش وجود مٹا سکتا ہے۔ کمال تقویٰ کا یہی ہے کہ اس کا اپنا وجود ہی نہ رہے اور صیقل زدم آن قدر کہ آئینہ نماند کا مصداق ہو جاوے۔ اصل میں یہی توحید اور یہی وحدت وجود تھی جس میں لوگوں نے غلطیاں کھا کر کچھ کا کچھ بنالیا ہے۔ یہ کیا دین اور تقویٰ ہے کہ ایک ضعیف انسان اور بے چارہ بندہ ہو کر خدائی کا دعویٰ کرے۔ اس سے بڑھ کر کیا گستاخی اور شوخی ہو سکتی ہے کہ انسان خدا بنے اور خدا کے بھید اور اسرار کا جاننے کا مدعی ٹھہرے۔ وجودیوں کی مثال ایسی ہے جیسے ڈاکٹر انسان کی تشریح کرتا ہے اور اس کے دل و گردہ وجودی فرقہ و جگر کے بھید معلوم کرتا ہے۔ اسی طرح پر وجودی نے خدا کا بھید معلوم کر لینے کا دعویٰ کیا ہے حالانکہ یہ ریزی غلطی اور گستاخی ہے ۔ یہ لوگ اگر خدا تعالیٰ کی عظمت و جبروت سے ڈرنے والے ہوتے اور ان کے دل میں خدا کا خوف ہوتا تو ان کے لیے صرف لا تُدركه الأَبْصَارُ (الانعام : ۱۰۴) ہی کافی تھا اور لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْء ( الشوری : ۱۲) ہی بس تھا مگر جو شخص خدا کے وجود میں آگے سے آگے ہی چلا جاوے تو حیا اس کا نام نہیں ہے۔ وجودی مذہب والوں نے کیا بنایا؟ انہوں نے کیا معلوم کیا جو ہم کو معلوم نہ تھا؟ بنی نوع کو انہوں نے کیا فائدہ پہنچایا ؟ ان ساری باتوں کا جواب نفی میں دینا پڑے گا۔ اگر کوئی ضد اور ہٹ سے کام نہ لے تو ذرا بتائے تو سہی کہ خدا تو محبت اور اطاعت کی راہ بتاتا ہے چنانچہ خود قرآن شریف میں اس نے فرمایا ہے لے نوٹ ۔ بناتے تو کیا خاک اُلٹے خرابی میں پڑ گئے ۔ کیا اچھا ہوتا کہ اگر یہ وجودی بجائے وحدت وجود کے کثرت وجود کا عقیدہ رکھتے اور خدا بننے کی کوشش نہ کرتے بلکہ مسیح بننے کی کوشش کرتے تا کہ یہ شرک عظیم جو دنیا میں پھیل رہا ہے کچھ تو مٹتا اور ۴۰ کروڑ لوگوں میں سے جو رات دن رَبُّنَا الْمَسِيحُ پکارتے ہیں کسی کی تو آنکھ ھلتی کہ دنیا میں کتنے مسیح ہو چکے اور ہیں اور ہوں گے اور قرآن کریم نے اس شرک اعظم کے توڑنے کے لئے مسیح ابن مریم بننے کا دروازہ کھول دیا ہے چنانچہ سورۃ تحریم کی آخر کی آیات بوضاحت تمام کہہ رہی ہیں کہ پہلے زمانہ میں ایک ہی مسیح تھا مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متبعین میں سارے مومن مسیح ابن مریم ہو سکتے ہیں ۔