ملفوظات (جلد 2) — Page 105
ملفوظات حضرت مسیح موعود سے ہوتی ہیں اُن پر حکم لگا یا جاتا ہے۔ ۱۰۵ جلد دوم اخلاص والے کو خدا ضائع نہیں کرتا فرمایا۔ اخلاص والے کو خدا ضائع نہیں کرتا۔ ہمارے حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کسی جنگل میں پیدا ہوئے تھے۔ پھر خدا نے کیا کیا سامان بنا دیئے۔ ایک آدمی کا قابو کرنا مشکل ہوتا ہے۔ کتنے آدمی آپ کے ساتھ ہو گئے تھے۔ ہمارے متعلق اللہ تعالیٰ کی وحی ہے بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔“ آخر مرید ہی ہوں گے تو ایسا کریں گے۔ اس زمانہ میں دیکھو لوگ کیسی بے عزتی کرتے ہیں مگر اس زمانہ میں جو ثواب ہے وہ پھر نہ ہوگا۔ لے یکم مارچ ۱۹۰۱ء نماز کا اخلاص سے تعلق فرمایا نماز دعا اور اخلاص کے ساتھ تعلق رکھتی ہے متی ہے۔ مومن کے ساتھ کینہ جمع نہیں ہوتا۔ متقی کے سوا دوسرے کے پیچھے نماز کو خراب نہیں کرنا چاہیے۔ ۱۳ مارچ ۱۹۰۱ء فرما یا ختم ایمان یا ختم کمال نہیں ہو جاتا۔ خدا کی جناب میں بخل نہیں ۔ کمال ختم نہیں ہوتا جو رنگ ایک پر چڑھتا ہے وہ دوسرے پر چڑھ سکتا ہے۔ اگر نبی کی بات دوسرے میں نہ آسکے تو اس کا وجود بے فائدہ ہو۔ ایک صوفی ابن حزم نے لکھا ہے کہ میں نے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے معانقہ کیا یہاں تک کہ میں خود رسول اللہ ہو گیا ۔ سے لے سے سے الحکم جلد ۵ نمبر ۱۰ مورخه ۱۷ مارچ ۱۹۰۱ ء صفحه ۹۰۸