ملفوظات (جلد 2) — Page 103
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۰۳ جلد دوم تھا۔ وہ بھی آج میں نے اس میں داخل کر دیا ہے ۔ مگر ان سب کو ہم جانے دیتے ہیں ۔ اپنی جماعت ۔ کے ساتھ اگر چہ میری ہمدردی خاص ہے مگر میں سب کے ساتھ ہمدردی کرتا ہوں اور مخالفین کے ساتھ بھی میری ہمدردی ہے۔ جیسا ایک حکیم تریاق کا پیالہ مریض کو دیتا ہے کہ وہ شفا پاوے مگر مریض غصہ میں آکر اس پیالے کو توڑ دیتا ہے تو حکیم اس پر افسوس کرتا ہے اور رحم کرتا ہے۔ ہمارے قلم سے مخالف کے حق میں جو کچھ الفاظ سخت نکلتے ہیں وہ محض نیک نیتی سے نکلتے ہیں ۔ جیسے ماں بچہ کو کبھی سخت الفاظ بولتی ہے مگر اس کا دل درد سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔ صادق اور کاذب کا معاملہ خدا کے نزدیک ایک نہیں ہوتا۔ خدا جس کو محبت کے ساتھ دیکھتا ہے اس کے ساتھ اور دوسروں کے ساتھ اس کا ایک سلوک نہیں ہوتا۔ کیا سب کے ساتھ اس کا معاملہ ایک ہی رنگ کا ہے ۔ ہے۔ مخالفین ہم سے صلح کر لیں۔ ملنا جلنا شروع کر دیں۔ بے شک اپنے اعتقاد پر رہیں۔ ملاقات سے اصلی حالات معلوم ہو جاتے ہیں۔ امرتسر کے بعض مخالف سمجھتے ہیں کہ ہم خدا کے منکر ہیں اور شراب پیتے ہیں۔ ایسی بدظنی کا سبب یہی ہے کہ وہ ہم سے بالکل الگ ہو گئے ہیں ۔ اس قسم کا انقطاع تو کمزور لوگ کرتے ہیں کہ بالکل الگ ہو جائیں ۔ الْحَقُّ يَعْلُو وَلَا يُعْلَی۔ تم ہم سے ڈرتے کیوں ہو۔ اگر ہم حقیر ہیں تو تم ہم پر غالب آجاؤ گے۔ اگر صلح بھی نہیں کرتے ، تو پھر مقابلہ میں آنا چاہیے۔ مقابلہ کے وقت خدا صادق کی مدد کرتا ہے كَتَبَ اللهُ لَاغْلِبَنَ أَنَا وَرُسُلِي ( المجادلة : ٢٢) ۲۶ فروری ۱۹۰۱ء امام مہدی کی شان فرمایا ۔ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحة : ٦ ) اُمّتِ محمدیہ میں پیغمبروں کا ظلی سلسلہ کی التاتا کی دعا سے ثابت ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک الحکم جلد ۵ نمبر ۹ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۱ ء صفحه ۸ تا ۱۰