ملفوظات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 63 of 606

ملفوظات (جلد 1) — Page 63

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۶۳ جلد اول اس سے بڑھ کر اور مسلمانوں کی حالت قابل رحم کیا ہوگی ؟ بدا ایک نیکی سے دوسری نیکی پیدا ہوتی ہے اصل بات یہ ہے کہ بد اعمل کا نتیجہ بد اعمال ہوتا ہے۔ اسلام کے لئے خدائے تعالیٰ کا قانون قدرت ہے کہ ایک نیکی سے دوسری نیکی پیدا ہو جاتی ہے۔ مجھے یاد آ یا تذکرۃ الاولیاء میں میں نے پڑھا تھا کہ ایک آتش پرست بڑھا نوے برس کی عمر کا تھا ۔ اتفاقاً بارش کی جھڑی جو لگ گئی تو وہ اس جھڑی میں کو ٹھے پر چڑیوں کے لئے دانے ڈال رہا تھا۔ کسی بزرگ نے پاس سے کہا کہ ارے بڑھے! تو کیا کرتا ہے؟ اس نے جواب دیا کہ بھائی چھ سات روز متواتر بارش ہوتی رہی ہے۔ چڑیوں کو دانہ ڈالتا ہوں ۔ اس نے کہا کہ تو عبث حرکت کرتا ہے۔ تو کافر ہے۔ تجھے اجر کہاں؟ بوڑھے نے جواب دیا۔ مجھے اس کا اجر ضرور ملے گا ۔ بزرگ صاحب فرماتے ہیں کہ میں حج کو گیا تو دور سے کیا دیکھتا ہوں کہ وہی بوڑھا طواف کر رہا ہے۔ اس کو دیکھ کر مجھے تعجب ہوا اور جب میں آگے بڑھا تو پہلے وہی بولا کیا میرا دانے ڈالنا ضائع گیا یا ان کا عوض ملا ؟ نیکی کا اجر ضائع نہیں ہوتا اب خیال کرنا چاہے کہ اللہ تعالی نےایک کاف کی نیکی کا اج بھی ضائع نہیں کیا تو کیا مسلمان کی نیکی کا اجر ضائع کر دے گا ؟ مجھے ایک صحابی کا ذکر یاد آیا کہ اس نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں نے اپنے کفر کے زمانہ میں بہت سے صدقات کئے ہیں کیا ان کا اجر مجھے ملے گا۔ آپ نے فرمایا کہ وہی صدقات تو تیرے اسلام کا موجب ہو گئے ہیں ۔ نیکی کیا چیز ہے؟ نیکی ایک زینہ ہے اسلام اور خدا کی طرف چڑھنے کا لیکن یا درکھو کہ نیکی کیا چیز ہے۔ شیطان ہر ایک راہ میں لوگوں کی راہ زنی کرتا اور ان کو راہ حق سے بہکاتا ہے۔ مثلاً رات کو روٹی زیادہ پک گئی اور صبح کو باسی بیچ رہی ۔ عین کھانے کے وقت کہ اس کے سامنے اچھے اچھے کھانے رکھے ہیں ۔ ابھی لقمہ نہیں اُٹھایا کہ دروازہ پر آ کر فقیر نے صدا کی اور روٹی مانگی۔ کہا کہ باسی روٹی سائل کو دے دو۔ کیا یہ نیکی ہوگی ؟ باسی روٹی تو پڑی ہی رہنی تھی۔ تنعم پسند