ملفوظات (جلد 1) — Page 516
ملفوظات حضرت مسیح موعود از صفحه نمبر ۳۳۲ ۳۳۵ ۳۶۳ ۳۶۴ ۳۹۴ ۳۹۵ ۳۹۶ لد ٧٠ ۴۱۷ ۴۷۶ لد ٢٧ لد ٢٧ ۵۰۶ ۵۱۱ ۵۱۶ ترجمه فارسی جلد اول کبھی ایسا بھی ہو جاتا ہے کہ کوئی نادان لڑکا بھی اتفاق سے کوئی تیر نشانے پر لگا لیتا ہے۔ میں نے کسی شخص کو سیدھے راستہ پر چلتے ہوئے گم ہوتا نہیں دیکھا۔ سونا دے کر در دسر خریدنا۔ طالبان حق کے لئے دل میں جو درد میں رکھتا ہوں وہ درد میری چھوٹی سی تقریر میں بیان نہیں ہو سکتا۔ جو کچھ تیرے پاس ہے اس کی راہ میں خرچ کر دے۔ کسی چیز کو اس کے اپنے مقام پر رکھنا۔ دیکھو راستہ کا فرق کہاں سے کہاں تک ہے؟ دیکھو راستہ کا فرق کہاں سے کہاں تک ہے؟ جب تو دولت ملنے پر بھی مست نہ ہو تو مرد ہے۔ گرد و غبار گرمی گدا گر اور قبرستان۔ جس کے جان و دل اور باطن خدا کے حضور سے روشن کئے گئے ہیں اس کی صحبت میں ایک لمحہ گزارنا بھی کیمیا ہے۔ دنیا اندھیری رات اور زمانہ ابر سیاہ کی مانند ہے دنیا کا ہادی بھی تھوڑے ہی عرصہ کے لئے دنیا میں رہتا ہے۔ آدمی کو چاہیے کہ کان میں ڈال لے، اگر چہ وہ نصیحت دیوار پر ہی کیوں نہ لکھی ہو۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی کاٹنے والی تلوار سے ڈر۔