ملفوظات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 514 of 606

ملفوظات (جلد 1) — Page 514

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۵۱۴ جلد اول از صفحه نمبر ۶ ۳۹ ۵۰ ۵۰ ۵۷ ۶۰ ٦١ ۶۹ ۷۸ ١٠٠ ۱۰۵ ۱۱۴ ۱۲۷ ترجمه فارسی عبارات مندرجہ ملفوظات جلد اول ترجمه فارسی زبردست کا ساتھی بن تا تو بھی غالب بن جائے۔ جوانمردوں کے لئے کوئی کام مشکل نہیں ہوتے ۔ حلوہ جو ایک بار کھا لیا کافی ہے۔ اگر تو لوگوں کے مرتبہ کا دھیان نہیں رکھتا تو تو بے دین ہے۔ بات جو ( کسی ) دل سے نکلتی ہے وہ ( دوسروں کے ) دل میں بیٹھ جاتی ہے۔ صحبت کا اثر ہوتا ہے۔ وہ باغ میں تو پھول اگاتی ہے۔ اور شورہ زمین میں گھاس پھونس ۔ مہربانی کر مہربانی ! تا بیگا نہ بھی غلام بن جائے ۔ کیا تو نے زمینی کاموں کو درست کر لیا ہے کہ آسمانی کاموں کی طرف بھی متوجہ ہو گیا ہے۔ میں تو بن گیا تو میں بن گیا ، میں تن بنا تو جان بن گیا۔ تا بعد میں کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ میں کوئی اور ہوں اور تو کوئی اور ہے۔ خدا کے بندے خدا تو نہیں ہوتے لیکن خدا سے جدا بھی نہیں ہوتے ۔ جب معمار پہلی اینٹ ہی ٹیڑھی رکھے، تو وہ دیوار آسمان تک ٹیڑھی ہی اٹھے گی۔ کوئی سنے یا نہ سنے میں گفتگو کرتا رہوں گا۔