ملفوظات (جلد 1) — Page v
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ہمارا ارادہ یہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جملہ کتب کی طباعت کے بعد روحانی خزائن کا دوسرا سلسلہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اشتہارات، مکتوبات اور ملفوظات پر مشتمل ہوگا شروع کریں لیکن دوستوں اور خصوصاً حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد سلمہ رب کے شدید اصرار پر کہ ملفوظات جلد شائع ہونے چاہئیں الشركة الاسلامیہ لمیٹڈ ملفوظات شائع کر رہی ہے۔ ہمارے مقررہ پروگرام میں اس تبدیلی کی ایک وجہ جماعت کا یہ شدید احساس بھی ہے کہ اس وقت تربیت کی سخت ضرورت ہے اور جیسا کہ ملفوظات کی جلد اول طبع اوّل کے عرضِ حال میں لکھا گیا تھا ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک ایسا قیمتی خزانہ ہے جو خود ہماری اور ہماری آئندہ نسلوں کی تعلیم وتربیت کے لیے اپنے اندر ایک غیر معمولی مواد اور طاقت رکھتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کلام چار قسموں پر مشتمل ہے۔ اول کتب ورسائل واشتہارات جو آپ نے خود بغرض اشاعت تالیف فرمائیں۔ دوم مکتوبات یعنی خطوط جو آپ نے اپنے دوستوں یا عزیزوں یا دیگر لوگوں کے نام اپنے قلم سے لکھ کر ارسال کئے ۔ سوئم ملفوظات جس سے مراد آپ کا وہ کلام ہے جو آپ نے کسی مجمع یا مجلس یا سیر وغیرہ میں بطریق تقریر یا گفتگو ارشاد فرمایا اور لکھنے والوں نے اسی وقت لکھ کر ڈائری وغیرہ کی صورت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں ہی شائع کر دیا۔ چهارم روایات وہ بھی ایک نوع ملفوظات کی ہے مگر وہ ساتھ ساتھ ضبط میں نہیں لائی گئیں بلکہ راویوں کے حافظہ کی بنا پر جمع کی جاتی ہیں ۔ ان چہار اقسام کا مرتبہ یقین اور سند کے لحاظ سے جیسا کہ عرض حال ملفوظات جلد اول طبع اوّل