ملفوظات (جلد 1) — Page 450
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۴۵۰ جلد اول ہرا بھرا ہو جائے گا۔ حیف ہے ایسے مذہب پر ! خدا پر وہ ظلم !! عزت و آبرو پر یہ ظلم !!! وید ایسے کاموں کی اجازت دیتا ہے کہ نا پاک سے ناپاک آدمی بھی ان کے ارتکاب سے شرم کرتے ہیں۔ دیانند نے لکھا ہے کہ یہ شبھ کرم یعنی مبارک کام بیچ میں ترک ہو گیا تھا۔ اب آریہ ورت کے آریہ جاری کریں کہ اس میں ثواب ملتا ہے۔ ہم کو ضرورت نہیں کہ اس کو طول دیں۔ آریوں کی کتب مذہبی اور معتقدات کو کوئی دیکھے اور خود ان ہی بزرگوں سے پوچھ دیکھے۔ امید ہے کہ بڑے فخر سے اس فعل عجیب کی خوبیاں بیان کریں گے۔ ان تمام مذاہب کو سامنے رکھ کر اور ان کی تعلیمات و عقائد کی خوب اسلام کی پاکیزہ تعلیم چھان بین کر کر اسلام کی ضرورت اور عزت محسوس ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ کے عظیم فضل کا اعتراف کرنا پڑتا ہے کہ اس نے اسلام کو ایسے ناپاک عقیدوں سے پاک رکھا اور اس کی تعلیم کے ہر شعبہ میں کمال اور اعجاز کا جلوہ دکھا یا چنانچہ موسیٰ علیہ السلام کی تعلیم میں قصاص پر بڑاز دور تھا کہ دانت کے بدلے دانت ، کان کے بدلے کان ، آنکھ کے بدلے آنکھ ہوا اور مسیح علیہ السلام کی تعلیم میں اس بات پر زور تھا کہ بدی کا مقابلہ نہ کیا جاوے۔ اگر کوئی ایک گال پر طمانچہ مارے تو دوسری بھی پھیر دے۔ کوئی ایک کوس بیگار لے جاوے تو دوکوس چلا جاوے۔ کرتہ مانگے تو چادر بھی دے دے۔ وغیرہ وغیرہ۔ اب ہم کو دکھلاؤ کہ کیا کوئی پادری اس پر عمل بھی کرتا ہے؟ کوئی کسی پادری کے منہ پر طمانچہ مار کر تو دیکھ لے۔ یقیناً دوسرا گال پھیرنے کی بجائے کچہری میں گھسیٹ کر لے جائے گا اور ہر قسم کے جھوٹ اور فریب سے سزا دلوانے کی فکر کرے گا مگر اسلام نے یہ تعلیم نہیں دی بلکہ وہ پاک تعلیم دی جو دنیا کی جان ہے اور انسان فطرتاً اس پر عمل کرتا ہے اور وہ یہ ہے جَزُوا سَيِّئَة سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللهِ (الشوری: ۴۱) یعنی بدی کی جزا اسی قدر بدی ہے لیکن اگر کوئی عفو کرے مگر وہ عفو بے محل نہ ہو بلکہ اس عفو سے اصلاح مقصود ہو تو اس کا اجر اللہ کے ذمہ ہے۔ مثلاً اگر چور کو چھوڑ دیا جائے تو وہ دلیر ہو کر ڈاکہ زنی کرے گا اس کو سزا ہی دینی چاہیے۔ لیکن اگر دو نو کر ہوں اور ایک ان میں سے ایسا ہو کہ ذراسی چشم نمائی ہی