ملفوظات (جلد 1) — Page 442
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۴۴۲ جلد اول ۱۱ راپریل ۱۹۰۰ء یوم العرفات کو علی الصبح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بذریعہ ایک خط کے يوم العرفات کو دعا حضرت مولانا نورالدین صاحب کو اطلاع دی کہ میں آج کا دن اور رات کا کسی قدر حصہ اپنے اور اپنے دوستوں کے لئے دعا میں گزارنا چاہتا ہوں اس لئے وہ دوست جو یہاں موجود ہیں اپنا نام اور جائے سکونت لکھ کر میرے پاس بھیج دیں تا کہ دعا کرتے وقت مجھے یادر ہے۔ اس پر تعمیل ارشاد میں ایک فہرست احباب کی ترتیب دے کر حضور کی خدمت میں بھیج دی گئی ۔ اس کے بعد اور احباب باہر سے آگئے جنہوں نے زیارت و دعا کے لئے بے قراری ظاہر کی اور رقعے بھیجنے شروع کر دیئے ۔ حضور نے دوبارہ اطلاع بھیجی کہ میرے پاس کوئی رقعہ وغیرہ نہ بھیجے۔ اس طرح پر سخت حرج ہوتا ہے۔ مغرب اور عشاء میں حضور تشریف لائے جو جمع کر کے پڑھی گئیں۔ بعد فراغت فرمایا۔ چونکہ میں خدا تعالیٰ سے وعدہ کر چکا ہوں کہ آج کا دن اور رات کا حصہ دعاؤں میں گزاروں اس لئے میں جاتا ہوں تا کہ تخلّف وعدہ نہ ہو۔ یہ فرما کر حضور تشریف لے گئے اور دعاؤں میں مشغول ہو گئے ۔ دوسری صبح عید کے دن مولوی عبدالکریم صاحب نے اندر جا کر تقریر کرنے کے لئے خصوصیت سے عرض کی۔ اس پر حضور نے فرمایا۔ خدا نے ہی حکم دیا ہے۔ اور پھر فرمایا کہ رات الہام ہوا ہے کہ مجمع میں کچھ عربی فقرے پڑھو۔ میں کوئی اور مجمع سمجھتا تھا۔ شاید یہی مجمع ہو۔ لے الحکم جلد ۴ نمبر ۱۴ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۰ء صفحه ۲