ملفوظات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 423 of 606

ملفوظات (جلد 1) — Page 423

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۴۲۳ جلد اول دوسروں پر ذرا بھی ترجیح نہیں دیتا۔ میرے نزدیک متکبر سے زیادہ کوئی بت پرست اور خبیث نہیں۔ متکبر کسی خدا کی پرستش نہیں کرتا بلکہ وہ اپنی پرستش کرتا ہے۔ حضرت اقدس خلوت کو بہت پسند فرماتے تھے۔ اس بارہ میں فرمایا۔ خلوت پسندی اگر خدا تعالیٰ مجھے اختیار دے کہ خلوت اور جلوت میں سے تو کس کو لو پیر پسند کرتا ہے۔ تو اس پاک ذات کی قسم ہے کہ میں خلوت کو اختیار کروں ۔ مجھے تو کشاں کشاں میدانِ عالم میں انہوں نے نکالا ہے جو لذت مجھے خلوت میں آتی ہے اس سے بجز خدا تعالیٰ کے کون واقف ہے۔ میں قریب ۲۵ سال تک خلوت میں بیٹھا رہا ہوں اور کبھی ایک لحظہ کے لئے بھی نہیں چاہا کہ دربار شہرت میں کرسی پر بیٹھوں ۔ مجھے طبعاً اس سے کراہت ہے کہ لوگوں میں مل کر بیٹھوں مگر امر آمر سے مجبور ہوں۔ فرمایا ۔ میں جو باہر بیٹھتا ہوں یا سیر کرنے جاتا ہوں اور لوگوں سے بات چیت کرتا ہوں یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے امر کی تعمیل کی بنا پر ہے۔ خادم دین ہی ہماری دعاؤں کا مستحق ہے تائید الہی پر اگر کوئی قم اٹھائے یا کوشش کرے تو حضور بڑی قدر کرتے تھے۔ اس بارہ میں فرمایا۔ اگر کوئی تائید دین کے لئے ایک لفظ نکال کر ہمیں دے تو ہمیں موتیوں اور اشرفیوں کی جھولی سے بھی زیادہ بیش قیمت معلوم ہوتا ہے۔ جو شخص چاہے کہ ہم اس سے پیار کریں اور ہماری دعا ئیں نیاز مندی اور سوز سے ا سے اس کے حق میں آسمان پر جائیں ۔ وہ ہمیں اس بات کا یقین دلا وے کہ وہ خادم دین ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بار ہا قسم کھا کر فرمایا ہے کہ ہم ہر ایک شے سے محض خدا تعالیٰ کے لئے پیار کرتے ہیں ۔ بیوی ہو، بچے ہوں دوست ہوں ۔ سب سے ہمارا تعلق اللہ تعالیٰ کے لئے ہے۔ لے عہد دوستی کی او لی رعایت میرا یہ مذہب ہے کہ جو شخص ایک دفعہ مجھ سے عہد دوستی باند ھے۔ مجھے اس عہد کی اتنی رعایت ہوتی ہے کہ وہ کیسا ہی کیوں نہ ہو اور کچھ ہی کیوں نہ ہو جائے میں اس سے قطع نہیں کر سکتا۔ ہاں اگر وہ خود قطع تعلق کر دے تو ہم لا چار ہیں الحکم جلد ۴ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۰ ء صفحه ۱ تا ۴