ملفوظات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 408 of 606

ملفوظات (جلد 1) — Page 408

ملفوظات حضرت مسیح موعود لد ٧٠ جلد اول اور مہدی کا کام کسب خیر ہے ۔ یعنی جو بد عادات اور فسق و فجور پھیلا ہوا ہو گا وہ اس کو مہدی ہدایت سے بدل دے گا علی کا لفظ تواس سے لیا ہے جو دفع شر کی طرف ایما ہے۔ ان ہر دو بروزوں میں ستر یہ ہے کہ مہدی کا بروز اکمل ہے کیونکہ اس کا کام ہے افاضہ خیر اور افاضہ خیر دفع شر کی نسبت اکمل بات ہے۔ ایک شخص ہے جو کسی کی راہ سے صرف کانٹے اٹھا دے۔ یہ بے شک بڑا کام ہے لیکن جو اس کو سواری دے اور اپنے گھر لے جا کر روٹی بھی کھلائے یہ اس سے بھی بڑھ کر ہے۔ پس مہدی اکمل ہے ۔ اسی لئے وہ خلیفۃ اللہ ہے۔ عیسی ابن مریم جو مہدی خلیفہ اللہ کی بیعت کرے گا اس میں یہی ستر ہے اور مہدی کا بروز یوں بھی اکمل ہے کہ وہ دراصل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بروز ہوگا اور آپ خاتم الانبیاء تھے اور اکمل الانبیاء اس لئے اس کا بروز بھی اکمل ہی ہوگا۔ یہ دو بروز تھے۔ علماء نے کیسا ظلم کیا کہ ایک بروز کو تو انہوں نے مان لیا کہ مہدی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلق اور نام پر ہوگا لیکن عیسی ابن مریم کی نسبت یہی تجویز کیا کہ وہی آسمان سے اتر کر آئے گا۔ کس قدر تعجب کی بات ہے کہ کیسے ذہن متنزل ہو گئے ہیں جو تناقض پیدا کرتے ہیں اور نہیں سمجھتے۔ ایک جگہ تو بروز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مان لیا ۔ اس کا قائم مقام خلیفۃ اللہ بن گیا۔ مگر پھر یہ کیا ہوا کہ جو چھوٹا تھا اسے خود کیوں آنا پڑا؟ وہ مہدی جس کو افاضہ خیر دیا گیا ہے اور جو اکمل ہے اس کو بروزی رنگ میں لاتے اور مسیح ابن مریم کو اس کی بیعت کرانے کے واسطے خود اتارتے ہو۔ ع ہیں تفاوت راه از کجاست تا بکجا جب ان سے پوچھا جاوے کہ تم ایک نبی کو اتار کر جو الْأَئِمَّةُ مِنَ الْقُرَيشِ کے معنی اس کی بیعت مہدی کے ہاتھ پر کراتے ہو یہ کیا بات معنی بات ہے؟ تو جواب دیتے ہیں کہ کیا کیا جاوے ، حدیث میں آیا ہے الْأَئِمَّةُ مِنَ الْقُرَيشِ ۔ ہم کہتے ہیں کہ اگر اس حدیث کے وہی معنی ہوں جو تم قرار دیتے ہو تو چاہیے تھا کہ سلطنت روم کے سب باغی ہوتے اگر پیش گوئی کے طور پر بھی نہ سمجھا جاوے۔