ملفوظات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 388 of 606

ملفوظات (جلد 1) — Page 388

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۸۸ جلد اول والا ہوں ۔ سوچنا چاہیے تھا کہ يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إلى قرآن شریف نے کہا کیوں ۔ اس کی ضرورت کیا پیش آئی تھی ؟ یہودیوں ہی سے پوچھ لیتے تو یہ پتہ لگ جاتا ۔ اصل بات جس کو میں نے بار ہا بیان کیا ہے یہ ہے کہ یہود حضرت مسیح کو ملعون قرار دیتے ہیں۔ معاذ اللہ۔ اور اس کا ثبوت وہ یہ دیتے ہیں کہ اُنہوں نے مسیح کو صلیب کے ذریعہ قتل کر دیا مگر قرآن شریف نے اس الزام کو دور کیا ہے اور یہود کو ملزم کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کبھی بھی اپنے پاک بندوں کو ذلیل نہیں کرتا اور لَنْ يَجْعَلَ اللَّهُ لِلْكَفِرِينَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ سبِيلًا (النساء : ۱۴۲) اس کا سچا وعدہ ہے۔ حضرت مسیح جب صلیب پر چڑھائے گئے تو اُن کو اندیشہ ہوا کہ یہ لوگ مجھے صلیبی موت سے ہلاک کرنے کا موجب ٹھہرے ہیں اور اس طرح پر یعنتی موت ہوگی ۔ اس ہلاکت کی گھڑی میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح کو یہ بشارت دی کہ میں تجھے طبعی موت سے وفات دوں گا اور تجھے رفع کرنے والا ہوں اور تجھے پاک کرنے والا ہوں ۔ اس آیت کا ایک ایک لفظ اپنے اندر ایک حقیقت رکھتا ہے، مگر افسوس یہ لوگ کچھ بھی غور نہیں کرتے اور قرآن کریم کی ترتیب کو بدل کر تحریف کرنا چاہتے ہیں۔ کیا اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر نہ تھا جو یوں کہہ دیتا کہ یا عِيسَى إِنِّي رَافِعُكَ إِلَى السَّمَاءِ پھر وہ کون سی دقت اور مشکل اُس کو پیش آگئی تھی جو يُعِيسی اِنِّي مُتَوَفِّيكَ ہی کہا۔ لے غرض اس آیت میں جو ترتیب رکھی گئی ہے وہ واقعات کی بنا پر ہے۔ وہ احمق ہے جو کہتا ہے کہ ترتیب واؤ سے نہیں ہوتی ہے۔ اگر ایسا ہی غبی ہے کہ وہ اس کو نہیں سمجھ سکتا تو اُس کو واقعات پر نظر کرنی چاہیے اور دیکھے کہ تطہیر رفع کے بعد ہوتی ہے یا پہلے ۔ اس تطہیر میں دراصل اشارہ ہے اس امر کی طرف کہ تیرے بعد ایک رسول آئے گا جو حکم ہو کر تیری نسبت جھگڑے کو فیصل کر دے گا اور جس قدر الزامات یہودی تجھ پر لگاتے ہیں اُن سے تجھے پاک ٹھہرائے گا۔ تین ترتیبوں کے تو یہ مخالف بھی قائل ہیں یعنی رَافِعُكَ إِلَى وَمُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا - یہ تو مانتے ہیں کہ مرتب کلام ہے ۔ الحکم جلد ۵ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۱ تا ۳