ملفوظات (جلد 1) — Page 333
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۳۳ جلد اول منہ سے کہتے ہیں کہ ہم خدا پر بھروسہ کرتے ہیں وہ بھی جھوٹے ہیں وہ خدا تعالیٰ کی قدر نہیں کرتے خدا تعالیٰ کو آزماتے ہیں اور اس کی عطا کی ہوئی قوتوں اور طاقتوں کو لغو قرار دیتے ہیں اور اس طرح پر اس کے حضور شوخی اور گستاخی کرتے ہیں ۔ اِيَّاكَ نَعْبُدُ کے مفہوم سے دور جا پڑتے ہیں اس پر عمل نہیں کرتے اور إِيَّاكَ نَسْتَعِین کا ظہور چاہتے ہیں یہ مناسب نہیں جہاں تک ممکن اور طاقت ہو رعایت اسباب کرے لیکن ان اسباب کو اپنا معبود اور مشکل کشا قرار نہ دے بلکہ کام لے کر پھر تفویض الی اللہ کرے اور او اس بات پر سجدات شکر بجالائے کہ اسی خدا نے وہ قومی اور طاقتیں اس کو عطا فرمائی ہیں ۔ کے خدا تعالیٰ کے فضل اور تائید کے بغیر انسان کچھ بھی نہیں کر سکتا۔ جب اللہ تعالیٰ فانی فی اللہ کا مقام کی طرف انسان کھینچ جاتا ہےاور خداتعالی میں نا ہوجاتا ہے تو اس سے وہ کام صادر ہوتے ہیں جو خدائی کام کہلاتے ہیں۔ اس پر اعلیٰ سے اعلی انوار ظاہر ہونے لگتے ہیں ۔ انسانی کمزوری کا تو کچھ ٹھکانا ہی نہیں ہے۔ وہ ایک قدم بھی خدا تعالیٰ کے فضل اور تائید کے بغیر نہیں چل سکتا ۔ میں تو یہاں تک یقین رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اسے مدد نہ ملے تو وہ رفع حاجت کے بعد ازار بند تک بھی باندھنے کی طاقت نہیں رکھ سکتا ۔ طبیبوں نے ایک مرض لکھی ہے کہ انسان چھینک کے ساتھ ہی ہلاک ہو جاتا ہے ۔ یقیناً یا د رکھو کہ انسان کمزوریوں کا مجموعہ ہے اور اسی لیے خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے خُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا ( النساء:۲۹) اس کا اپنا تو کچھ بھی نہیں ۔ ہے۔ سر سے پاؤں تک اتنے اعضاء نہیں جس قدر امراض اس کو لاحق ہوتے ہیں۔ پھر جب وہ اس قدر کمزوریوں کا نشانہ اور مجموعہ ہے تو اس کے لیے امن اور عافیت کی یہی سبیل ہے کہ خدائے تعالیٰ کے ساتھ اس کا معاملہ صاف ہوا اور وہ اس کا سچا اور مخلص بندہ بنے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ صدق کو اختیار کرے۔ جسمانی نظام کی گل بھی صدق ہی ہے ۔ جو شخص صدق کو چھوڑتے ہیں اور خیانت کر کے جرائم کو پناہ میں لانے والی سپر کذب کو خیال کرتے ہیں ۔ وہ سخت غلطی پر ہیں ۔ آنی اور عارضی طور کذب اختیار کرنے سے انسان کا دل تاریک ہو جاتا ہے پر شاید کوئی فائدہ الحکم جلد ۹ نمبر ۱۳ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۵ء صفحه ۵