ملفوظات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 218 of 606

ملفوظات (جلد 1) — Page 218

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۱۸ جلد اول ہے اور اس کی اندرونی تعلیم اور تربیت کا ذمہ دار ہوتا ہے بشرطیکہ راستباز ہو۔ اگر ریا کار اور دھوکا باز ہو تو وہ دشمن سے بھی بدتر ہوتا ہے۔ لے فروری ۱۸۹۸ء صاف ، تین کثرت ازدواج کثرت ازدواج کے متعلق صاف الفاظ قرآن کریم میں دودو تین، چار چار کر کے ہی آئے ہیں مگر اسی آیت میں اعتدال کی بھی ہدایت ہے۔ اگر اعتدال نہ ہو سکے اور محبت ایک طرف زیادہ ہو جاوے یا آمدنی کم ہو اور یا قوائے رجولیت ہی کمزور ہوں تو پھر ایک سے تجاوز کرنا نہیں چاہیے۔ ہمارے نزدیک یہی بہتر ہے کہ انسان اپنے تئیں ابتلا میں نہ ڈالے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ (البقرة : ١٩١) حلال پر بھی ایسا زور نہ مارو کہ نفس پرست ہی بن جاؤ۔ غرض اگر حلال کو حلال سمجھ کر بیویوں ہی کا بندہ ہو جاوے تو بھی غلطی کرتا ہے۔ ہر ایک شخص اللہ تعالیٰ کی منشا کو نہیں سمجھ سکتا۔ اس کا یہ منشا نہیں کہ بالکل زن مرید ہو کر نفس پرست ہی ہو جاؤ اور وہ یہ بھی نہیں چاہتا کہ رہبانیت اختیار کرو بلکہ اعتدال سے کام لو اور اپنے تئیں بے جا کارروائیوں میں نہ ڈالو۔ انبیاء علیہم السلام کے لئے کوئی نہ کوئی تخصیص اگر اللہ تعالیٰ کر دیتا ہے یہ کوتاہ اندیش لوگوں کی ابلہ فریبی اور غلطی ہے کہ وہ اس پر اعتراض کرتے ہیں۔ دیکھو تو ریت میں کاہنوں کے فرقہ کے ساتھ خاص مراعات ملحوظ رکھی گئی ہیں اور ہندوؤں کے برہمنوں کے لئے خاص خاص رعائتیں ہیں۔ پس یہ نادانی ہے کہ انبیاء علیہم السلام کی کسی تخصیص پر اعتراض کیا جاوے۔ ان کا نبی ہونا ہی سب سے بڑی خصوصیت ہے جو اور لوگوں میں موجود نہیں ۔ خدا کا متلون بھی رحمت ہے۔ دیکھو یونس علیہ السلام کی قوم کے خدا کا تلون رحمت ہے معاملہ میں قطعی الہام دے کر جب لوگوں نے چیخنا چلانا شروع کیا الحکم جلد ۳ نمبر ۲۰ مورخه ۱۹ جون ۱۸۹۹ صفحه ۱