ملفوظات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 217 of 606

ملفوظات (جلد 1) — Page 217

ملفوظات حضرت مسیح موعود چارا مر بطور علاج بتائے ۔ ۲۱۷ جلد اول (۱) قرآن کی تلاوت کرتے رہنا (۲) موت کو یا د رکھنا (۳) سفر کے حالات قلمبند کرتے رہنا (۴) اگر ممکن ہو تو ہر روز ایک کارڈ لکھتے رہنا ۔ اے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک دعا پاک کلمات دعائیہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کے مبارک ہونٹوں سے نکلے ہوئے ہیں۔ اے رب العالمین ! تیرے احسانوں کا میں شکر نہیں کر سکتا۔ تو نہایت ہی رحیم و کریم ہے اور تیرے بے غایت مجھ پر احسان ہیں ۔ میرے گناہ بخش تا میں ہلاک نہ ہو جاؤں۔ میرے دل میں اپنی خالص محبت ڈال تا مجھے زندگی حاصل ہو اور میری پردہ پوشی فرما اور مجھ سے ایسے عمل کرا جن سے تو راضی ہو جائے ۔ میں تیرے وجہ کریم کے ساتھ اس بات سے پناہ مانگتا ہوں کہ تیرا غضب مجھ پر وارد ہو۔ رحم فرما اور دنیا اور آخرت کی بلاؤں سے مجھے بچا کہ ہر ایک فضل وکرم تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔ آمین ثم آمین ۔ کے حضرت اقدس کی پاک باتیں ۲۴ فروری ۱۸۹۸ء ات ہو۔ مرید اور مرشد کا تعلق رواداری اولاد کو اتنا عزیز نہیں سمجھتے جتنا مرشد مرید کو جانتا ہے۔ ماں باپ جسمانی تربیت اور تعلیم کے لئے کوششیں کرتے ہیں مگر مر شد مرید کی روحانی پیدائش کا موجب ہوتا الحکم جلد ۲ نمبر ۷، ۸ مورخه ۱۳ ، ۲۰ را پریل ۱۸۹۸ صفحه ۱۲ الحکم جلد ۲ نمبر ۱ مورخه ۲۰ فروری ۱۸۹۸ صفحه ۹ ۹