ملفوظات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 13 of 606

ملفوظات (جلد 1) — Page 13

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۳ جلد اول کوئی ایسا فعل اس سے سرزد ہو جاتا ہے جس سے مقدمات بن جایا کرتے ہیں۔ فوجداریاں ہو جاتی ہیں مگر اگر کسی کا یہ ارادہ ہو کہ بلا استصواب کتاب اللہ اس کا حرکت وسکون نہ ہوگا اور اپنی ہر ایک بات پر کتاب اللہ کی طرف رجوع کرے گا تو یقینی امر ہے کہ کتاب اللہ مشورہ دے گی ۔ جے ۔ جیسے فرما یا ولا رَطْبٍ وَلَا يَابِسٍ إِلَّا فِي كِتب مُّبِينِ (الانعام : ٦٠) سوا اگر ہم یہ ارادہ کریں کہ ہم مشورہ کتاب اللہ سے لیں گے تو ہم کو ضرور مشورہ ملے گا لیکن جو اپنے جذبات کا تابع ہے وہ ضرور نقصان ہی میں پڑے گا ۔ بسا اوقات وہ اس جگہ مواخذہ میں پڑے گا۔ سو اس کے مقابل اللہ نے فرمایا کہ ولی جو میرے ساتھ بولتے چلتے کام کرتے ہیں وہ گویا اس میں محو ہیں ۔ سو جس قدر کوئی محویت میں کم ہے وہ اتنا ہی خدا سے دور ہے لیکن اگر اس کی محویت ویسی ہی ہے جیسے خدا نے فرمایا تو اس کے ایمان کا اندازہ نہیں ۔ ان کی حمایت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ ذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ ( بخاری ) جو شخص میرے ولی کا مقابلہ کرتا ہے وہ میرے ساتھ مقابلہ کرتا ہے۔ اب دیکھ لو کہ مشقی کی شان کس قدر بلند ہے اور اس کا پایہ کس قدر عالی ہے ۔ جس کا قرب خدا کی جناب میں ایسا ہے کہ اس کا ستایا جانا خدا کا ستایا جانا ہو تو خدا اس کا کس قدر معاون و مددگار ہوگا ۔ لوگ بہت سے مصائب میں متقی کے پاس جو آ جاتا ہے وہ بھی بچایا جاتا ہے۔ گرفتار ہوتے ہیں لیکن مشکی بچائے جاتے ہیں بلکہ ان کے پاس جو آ جاتا ہے وہ بھی بچایا جاتا ہے۔ مصائب کی کوئی حد نہیں۔ انسان کا اپنا اندر اس قدر مصائب سے بھرا ہوا ہے کہ اس کا کوئی اندازہ نہیں ۔ امراض کو ہی دیکھ لیا جاوے کہ ہزار ہا مصائب کے پیدا کرنے کو کافی ہیں لیکن جو تقویٰ کے قلعہ میں ہوتا ہے وہ ان سے محفوظ ہے اور جو اس سے باہر ہے وہ ایک ایسے جنگل میں ہے جو درندہ جانوروں سے بھرا ہوا ہے۔ لَهُمُ متقی کو اس دنیا میں بشارتیں ملتی ہیں مشق کے لئے ای اور بھی وعدہ ہے۔ لھم البشری ) فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ (يونس: ۶۵) یعنی جو مشقی ہوتے ہیں ان کو اسی دنیا میں بشارتیں سچے خوابوں کے ذریعہ ملتی ہیں بلکہ اس سے بھی بڑھ کر وہ