ملفوظات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 12 of 606

ملفوظات (جلد 1) — Page 12

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۲ جلد اول نعمت ہے کہ تھوڑی سی تکلیف سے خدا کا مقرب کہلائے ۔ آج کل زمانہ کس قدر پست ہمت ہے۔ اگر کوئی حاکم یا افسر کسی کو یہ کہ دے کہ تو میرا دوست ہے یا اس کو کرسی دے اور اس کی عزت کرے تو وہ شیخی کرتا ہے۔ فخر کرتا پھرتا ہے لیکن اس انسان کا کس قدر افضل رتبہ ہوگا جس کو اللہ تعالیٰ اپنا ولی یا دوست کہہ کر پکارے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت رسول اکرم کی زبان سے یہ وعدہ فرمایا ہے جیسے کہ ایک حدیث بخاری میں وارد ہے لا يَزَالُ يَتَقَرَّبُ عَبْدِي بِالنَّوَافِلِ حَتَّى أَحْبَبْتُهُ فَإِذَا أَحْبَبْتُهُ كُنْتُ سَمْعَهُ الَّذِي يَسْمَعُ بِهِ وَبَصَرَهُ الَّذِي يُبْصِرُ بِهِ وَيَدَهُ الَّتِي يَبْطِشُ بِهَا وَرِجْلَهُ الَّتِي يَمْشِي بِهَا وَإِنْ سَأَلَنِي لَأُعْطِيَنَّهُ وَلَئِنِ اسْتَعَاذَنِي لَا عِيدَنَّهُ - (بخاری، کتاب الرقاق، باب التواضع) یعنی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرا اولی ایسا قرب میرے ساتھ بذریعہ نوافل کے پیدا کر لیتا ہے۔ الخ فرائض و نوافل انسان جس قدر نیکیاں کرتا ہے اس کے دو حصے ہوتے ہیں ۔ ا ں۔ ایک فرائض دوسرے نوافل ۔ فرائض یعنی جو انسان پر فرض کیا گیا ہو جیسے قرضہ کا اتارنا ۔ یا نیکی کے مقابل نیکی ۔ ان فرائض کے علاوہ ہر ایک نیکی کے ساتھ نوافل ہوتے ہیں یعنی ایسی نیکی جو اس کے حق سے فاضل ہو جیسے احسان کے مقابل احسان کے علاوہ اور احسان کرنا یہ نوافل ہیں۔ یہ بطور مکملات اور متممات فرائض کے ہیں۔ اس حدیث میں بیان ہے کہ اولیاء اللہ کے دینی فرائض کی تکمیل نوافل سے ہو رہتی ہے۔ مثلاً زکوۃ کے علاوہ وہ اور صدقات دیتے ہیں اللہ تعالیٰ ایسوں کا ولی ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کی دوستی یہاں تک ہوتی ہے کہ میں اس کے ہاتھ، پاؤں وغیرہ حتی کہ اس کی زبان ہو جاتا ہوں جس سے وہ بولتا ہے۔ بات یہ ہے کہ جب انسان جذبات نفس سے ہر ایک فعل خدا کی نشا کے مطابق ہو ایک ہوا اور میانی چھوڑ کر نا کے ارادوں نفسانیت خدا کے اندر چلتا ہے اس کا کوئی فعل نا جائز نہیں ہوتا بلکہ ہر ایک فعل خدا کی منشا کے مطابق ہوتا ہے۔ جہاں لوگ ابتلا میں پڑتے ہیں وہاں یہ امر ہمیشہ ہوتا ہے کہ وہ فعل خدا کے ارادہ سے مطابق نہیں ہوتا ۔ خدا کی رضا اس کے برخلاف ہوتی ہے۔ ایسا شخص اپنے جذبات کے نیچے چلتا ہے مثلاً غصہ میں آ کر