ملفوظات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 191 of 606

ملفوظات (جلد 1) — Page 191

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۹۱ جلد اول ہوں کہ میں خدا تعالیٰ کے وعدہ کے موافق مسیح موعود ہو کر آیا ہوں۔ چاہو تو قبول کرو چاہو تو رڈ کرو۔ مگر تمہارے رڈ کرنے سے کچھ نہ ہوگا۔ خدا تعالیٰ نے جو ارادہ فرمایا ہے وہ ہوکر رہے گا کیونکہ خدا تعالیٰ نے پہلے سے براہین میں فرما دیا ہے صَدَقَ اللهُ وَرَسُولُهُ وَكَانَ وَعْدًا مَفْعُولًا ۲۱ جنوری ۱۸۹۸ء استغفار عذاب الہی اور مصائب شدیدہ کے لئے سپر کا کام دیتا ہے بجائے خود مرض طاعون عذاب شدید ہے۔ دوسرا قانون اس پر سخت ہے۔ جو دوسر اعذاب ہے اور مرض سے بھی بڑھ کر ہے۔ عورت ہو یا بچہ ہوا لگ کیا جاتا ہے اور گھر کو خالی کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔ اس مرض اور اس کے قانون پر غور کر کے میرے دل میں ایک درد پیدا ہوا اور میں نے تہجد میں اس کے متعلق دعا کی تو الہام ہوا اِنَّ اللهَ لَا يُخَيَّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ اب خیال ہوتا ہے کہ وہ الہام جو ہوا تھا کہ شاید اسی سے متعلق ہو۔ کون کہہ سکتا ہے اے بجلی آسمان سے مت گر ۔“ میں تمہیں یہ سمجھانا چاہتا ہوں کہ جو لوگ قبل از نزول بلا دعا کرتے ہیں اور استغفار کرتے اور صدقات دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اُن پر رحم کرتا ہے اور عذاب الہی سے اُن کو بچا لیتا ہے۔ میری ان باتوں کو قصہ کے طور پر نہ سنو۔ میں نصحا اللہ کہتا ہوں اپنے حالات پر غور کرو۔ اور آپ بھی اور اپنے دوستوں کو بھی دعا میں لگ جانے کے لئے کہو ۔ استغفار ، عذاب الہی اور مصائب شدیدہ کے لئے سپر کا کام دیتا ہے۔ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ (الانفال: ۳۴) اس لئے اگر تم چاہتے ہو کہ اس عذاب الہی سے تم محفوظ رہو تو استغفار کثرت سے پڑھو۔ گورنمنٹ کو اختیار ہو گا کہ مبتلا اشخاص کو علیحدہ رکھا جائے ۔ گویا وہ لوگ جو علیحدہ کئے جاویں گے الحکم جلد ۵ نمبر ۳۴ مورخه ۱۷ استمبر ۱۹۰۱ء صفحه ۲،۱