ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 57 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 57

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۵۷ جلد دہم غرض کوئی گھڑی دعاؤں سے خالی نہ ہو۔ یاد رکھو! کہ بہت سخت دن آنے والے ہیں جن میں دنیا کو بہت سخت دن آنیوالے ہیں خطر ناک شدائد اور مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دی ہے کہ عنقریب سخت و بائیں اور طرح طرح کی آفات ارضی و سماوی ظاہر ہونے والی ہیں اور ایک شدید زلزلہ کی بھی خبر دے رکھی ہے جو کہ قیامت کا نمونہ ہوگا اور جس کی نسبت خدا تعالیٰ نے بَغْتَةً فرمایا ہے یعنی وہ زلزلہ ناگہانی طور پر آجائے گا ۔ ایسے ہی اور بھی بہت سی ڈراؤنی خبریں خدا تعالیٰ نے دے رکھی ہیں۔ اگر تمہیں ان باتوں کا پتہ ہو جائے جو میں دیکھ رہا ہوں تو سارا سارا دن اور ساری ساری رات خدا تعالیٰ کے آگے روتے رہو۔ او دیکھو! اسی ایک مہینہ میں ہی تین زلزلے آچکے ہیں اور یہ سب بطور پیش خیمہ کے ہیں۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے وقت میں پہلے تو ٹڑیوں ، جوؤں اور مینڈکوں وغیرہ کے عذاب ہی آتے رہے تھے اور مخالفوں نے اُن کو ایک قسم کا تماشا سمجھ رکھا تھا ئے اور اس کی اصل وجہ یہ تھی کہ ان بد بختوں کو یہ خبر نہ تھی کہ ایک وہ معجزہ بھی ظاہر ہوگا ۔ جب کہ آمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي آمَنَتْ به بَنُوا إِسْرَاءِيلَ ( یونس : ۹۱) بھی کہنا پڑے گا ۔ سواس بات کو اچھی طرح سے یاد رکھو! ابتدائی منذرات کو عبرت کی نظر سے دیکھو کہ اگر ابتدائی منذرات کو عبرت کی نظر لے بدر سے ۔ اللہ تعالیٰ کی انذار کی باتیں نرمی سے شروع ہوتی ہیں ۔“ ( بدر جلدے نمبر امورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ صفحه ۱۱) کے بدر سے۔ ” پہلے نرم نرم عذاب آئے کہ حشرات الارض نکل آئے ، خون پھیل گیا ، قحط پڑ گیا۔ بھلا فرعون قحط کو کیا جانتا تھا۔ وہ تماشا سمجھتا ہوگا کیونکہ قحط کا اثر تو غریبوں پر پڑتا ہے مگر اس کو یہ خبر نہ تھی کہ ایک دن بطش شدید کا آنے والا ہے جب اس کے منہ سے بے اختیار نکلے گا آمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي آمَنَتْ بِهِ بَنُوا إِسْرَاءِيلَ ( بدر جلدے نمبر امورخه ۹ جنوری ۱۹۰۸ صفحه ۱۱)