ملفوظات (جلد 10) — Page 400
ملفوظات حضرت مسیح موعود از صفحه نمبر ۱۷۳ ۱۹۴ ۲۲۰ ۲۴۳ ۲۵۴ ۲۷۱ ۲۷۹ ۲۸۸ ۲۹۸ ۳۱۸ ۳۲۹ ۳۲۹ ۳۲۹ له لدا لد ترجمه فارسی گوہر بننے کے لئے مصفا قطرہ ہونا ضروری ہے۔ اگر تو لوگوں کے مرتبہ کا دھیان نہیں رکھتا تو تو بے دین ہے۔ جلد دہم ہاتھ کام میں اور دل محبوب کی یاد میں رہنا چاہیے۔ اگر چہ اس کا وصال کوشش سے حاصل نہیں ہو سکتا پھر بھی اے دل! جہاں تک تجھ سے ہو سکے کوشش کر ۔ وہ واعظ جو محراب و منبر پر دکھائی دیتے ہیں جب خلوت میں جاتے ہیں تو اس کے اُلٹ کام کرتے ہیں۔ جب فارسی الاصل بادشاہ کا دور شروع ہو گا تو نام نہاد مسلمان کو از سر نو مسلمان کیا جائے گا۔ جو زیادہ واقف ہیں وہی زیادہ ڈرتے ہیں ۔ کیونکہ شریعت کی اجازت کے بغیر پانی پینا بھی گناہ ہے۔ اگر شرع کے حکم سے تو قتل بھی کرے تو جائز ہے۔ جو زیادہ واقف ہیں وہی زیادہ ڈرتے ہیں ۔ بات جو (کسی ) دل سے نکلتی ہے وہ ( دوسروں کے ) دل میں بیٹھ جاتی ہے۔ تیری زلفوں کے سایہ میں آنا چالا کی کا طریقہ ہے۔ جوانمردوں کے لئے کوئی کام مشکل نہیں ہوتے۔ نا اُمید بھی نہ ہو کیونکہ ( محبت الہی کی ) شراب پینے والے رند اچانک ایک ہی نعرہ سے منزل پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ خیال ہے اور محال اور جنون ہے۔