ملفوظات (جلد 10) — Page 380
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۸۰ جلد دہم میں محو کرنا چاہتے ہیں ان کا مغلوب نہ ہو۔ اور کوشش کرے کہ خدا کی مرضی کے موافق اس کی رفتار ہو۔ یہاں تک کہ اس کا کوئی قول فعل خدا کی رضا مندی کے بغیر سر ز دہی نہ ہو۔ خدا قدوس اور پاک ہے وہ اپنی صفات کے مطابق ہی انسان کو بھی چلانا چاہتا ہے۔ وہ رحیم ہے انسان سے بھی رحم چاہتا ہے۔ وہ کریم ہے انسان سے بھی کرم چاہتا ہے۔ خدا کی صفات خدا کے قانون قدرت میں ظاہر ہیں جسمانی طور سے ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا مدت ہائے دراز سے چلی آتی ہے۔ ان کو اناج، پانی ،لباس، روشنی و غیره تمام حوائج ضروریہ اور لازم انسانیہ ہمیشہ سے بہم پہنچاتا چلا آتا ہے اور ہمیشہ ہی اس کے رحم اور کرم کی صفات اور اسماء حسنہ کے تقاضے ساتھ ساتھ مخلوق کی دستگیری کرتے چلے آئے ہیں ۔ پس غرض یہ ہے کہ خدا انسان کو اپنی صفات کے رنگ میں رنگین کرنا چاہتا ہے۔ اس کے بعد پروفیسر اور لیڈی نے حضرت اقدس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم مشکور ہیں کہ آپ نے گفتگو کی عزت بخشی اور ہماری معلومات میں ایک مفید اضافہ فرمایا اور ہما را وقت بہت اچھی طرح سے گذرا ۔ ۱۹ رمتی ۱۹۰۸ء عبدالحکیم کی کتاب کا ذکر تھا کہ بہت سے اعتراض کئے ہیں ۔ عبدالحکیم پٹیالوی کا ذکر فرمایا۔ ہم نے جو کچھ کہنا تھا کہہ چکے۔ بحثیں ہو چکیں۔ کتابیں مفصل لکھی جا چکی ہیں ۔ اب بحث میں پڑنا فضولیوں میں داخل ہے۔ فرمایا۔ ہر ایک شخص کی فطرت جدا ہو جاتی ہے۔ ہمیں تو سمجھ میں نہیں آتا کہ کسی طرح کوئی شخص ایک آدمی کی بیس سال مریدی کرنے کے بعد اور اس کے ماتحت تعلیم حاصل کرنے کے بعد اور اس سے فائدہ اٹھانے کے بعد پھر اس کے حق میں ایسی گندی گالیاں بول سکتا ہے۔ ہماری تو سمجھ میں نہیں آسکتا۔ مگر ہر ایک شخص کی فطرت جدا ہوتی ہے۔ الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۵ مورخه ۳۰ رمئی ۱۹۰۸ء صفحه ۴ تا ۷