ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 313 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 313

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۱۳ جلد دہم نہ سکتا تو پھر نیکی نیکی ہی نہ رہ سکتی ۔ افراط اور تفریط دونوں کی موجودگی ہی نیکی پیدا کرتی ہے۔ یکطرفہ حالات ہوتے اور دوسرے قومی انسان کو دیئے ہی نہ جاتے اور انسان ہمیشہ نیکی کے واسطے ہی مجبور ہوتا ۔ بدی کرنے کی طاقت ہی اسے نہ ملتی تو پھر فرمانبرداری اور نیکی نام ہی کسی چیز کا ہوتا۔ انسان کو اللہ تعالیٰ نے ایک حد تک اختیار دیا ہے۔ ادھر بھی پہلو بدل سکتا ہے۔ نیکی کی بھی طاقت ہے اور بدی کا بھی اختیار ۔ اب جیسا کرے گا اس کا اجر پاوے گا۔ دیکھو! اگر اخلاق بد نہ ہوتے تو اخلاق فاضلہ کن کا نام ہو سکتا۔ اخلاق رذیلہ ہوئے جب ہی اخلاق فاضلہ بھی ہوئے ۔ کوئی اخلاق بدانسان کے ذہن میں ہوتے ہیں جب ہی تو انسان ان کا نقشہ ذہن میں رکھ کر ان کی مذمت کرتا اور اخلاق فاضلہ کسی خاص کام کا نام رکھتا ہے اور ان کی تعریف کرتا ہے۔ اگر ذہن میں کوئی کسی امر بد کا نقشہ موجود نہیں تو پھر اخلاق حسنہ بھی کچھ نہیں ۔ ہمیشہ بدی سے ہی نیکی ممتاز کی جاتی ہے اگر ایک ہی پہلو پیدا کیا جاتا تو یقیناً کوئی اجر بھی نہ ہوتا اور کوئی خوشنودی بھی نہ ہوتی ۔ ( رنج سے راحت ، دکھ سے سکھ ، ظلمت سے نور ، کڑوے سے میٹھا، زہر سے تریاق ، بد سے نیک اور گناہ سے نیکی پیدا ہوتی ہے۔ اگر یہ ضدیں دنیا میں پیدا نہ کی جاتیں تو پھر زندگی ہی بدمزہ ہو جاتی ) اگر صرف ایک ہی پہلو ہوتا تو وہ تو فطرت میں داخل تھا۔ اس پر اجر کیسا اور ثواب کیا ؟ وہ ذریعہ رضامندی کیوں کر ہو سکتا ؟ وہ تو ایک مجبوری تھی کہ فطرتا انسان سے اس کے مطابق ہی اعمال سرزد ہوتے۔ یا د رکھو کہ انسان ذو اختیار بنایا گیا ہے۔ انسان کو اختیار ہے کہ نیکی کرے یا بدی، احسان کرے یا ظلم ، مروت کرے یا بخل ، ہمیشہ دونوں پہلوؤں پر لحاظ رکھ کر ہی کسی خاص انسان کے متعلق رائے زنی ہو سکتی ہے کہ نیک ہے یا بد ۔ اعمال کا مفہوم ہی یہی ہے کہ دوسری طرف بھی قدرت رکھتا ہو جو انتقام لینے کی طاقت رکھتے ہوئے انتظام نہیں لیتا وہ نیکی کرتا ہے۔ مگر جس کو انتقام کے واسطے مُکا مارنے کا ہاتھ ہی نہیں دیا گیا وہ کس طرح کہہ سکتا ہے کہ میں نے نیکی کی اور احسان کیا کہ منگا نہیں مارا۔ قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسْهَا ( الشَّمس : ۱۰ ، ۱۱ ) اس آیت کریمہ سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ نیکی اور خوبی کا مدار ہی دونوں پہلوؤں پر ہے جس کو ایک ہی قوت دی گئی ہے اور دوسری قوت ہی