ملفوظات (جلد 10) — Page 21
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۱ جلد دہم اور اس کے روکنے والا دن بدن تباہ اور ذلیل ہوتا جاتا ہے اور اس کے مخالف اور مکتب آخر کار بڑی حسرت سے مرتے ہیں جیسا کہ تم دیکھتے ہو کہ ہماری مخالفت کرنے والے اور ہمارے سلسلہ کو روکنے والے بیسیوں مر چکے ہیں۔ خدا کے ارادہ کو جو درحقیقت اس کی طرف سے ہے کوئی بھی روک نہیں سکتا اور خواہ کوئی کتنی ہی کوششیں کرے اور ہزاروں منصوبے سوچے مگر جس سلسلہ کو خدا شروع کرتا ہے اور جس کو وہ بڑھانا چاہتا ہے اس کو کوئی روک نہیں سکتا کیونکہ اگر ان کی کوششوں سے وہ سلسلہ رک جائے تو ماننا پڑے گا کہ روکنے والا خدا پر غالب آ گیا حالانکہ خدا پر کوئی غالب نہیں آ سکتا۔ پھر ایک یہ معجزہ ہے کہ ان لوگوں کی بابت جو پچیس برس پہلے کی ایک پیشگوئی کا ظہور ہزاروں لاکھوں ہمارے پاس آیا آتے رہتے ہیں اللہ جل شانہ نے براہین احمدیہ میں پہلے ہی سے خبر دے رکھی تھی اور یہ وہ کتاب ہے جو عرب، فارس، انگلستان اور دیگر ممالک میں پچیس برس کا عرصہ گذرا شائع ہو چکی ہے۔ اس میں بہت سے اسی زمانہ کے الہام بھی درج ہیں۔ اور یہ ایک ایسی بدیہی بات ہے جس سے کوئی یہودی، عیسائی، مسلمان، برہمو ، آریہ انکار نہیں کر سکتا۔ اور اس کتاب کا ہمارے اشدّ العداوت یعنی مولوی محمد حسین صاحب نے اسی زمانہ میں ریویو بھی لکھا تھا اور اسی کتاب براہین احمدیہ میں آنے والی مخلوق کی صاف طور پر پیشگوئی درج ہے اور یہ کوئی معمولی پیشگوئی نہیں بلکہ عظیم الشان پیشگوئی ہے اور وہ یہ ہے۔ يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ - يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ - يَنْصُرُكَ الهامات الهيد الله مِنْ عِنْدِهِ - يَرْفَعُ اللَّهُ ذِكْرَكَ وَيُتِمُّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ (ص) (۲۴) إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ وَانْتَهَى أَمْرُ الزَّمَانِ إِلَيْنَا أَلَيْسَ هُذَا بِالْحَقِّ (ص ۲۴۰) وَمَا كَانَ اللهُ لِيَتُرُ كَكَ حَتَّى يَمِيزَ الْخَبِيثَ مِنَ الطَّيِّبِ (ص) (۴۹۱) فَحَانَ أَنْ تُعَانَ وَتُعْرَفَ بَيْنَ النَّاسِ (ص۴۸۹) إِنِّي نَاصِرُكَ إِنِّي أَحَافِظُكَ إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ اِمَامًا ( ص ۵۰۷)