ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 239 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 239

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۳۹ جلد دہم اسے قدرت نمائی سے اٹھائے۔ خدا کی تلاش میں اور اس کی مرضی کے ڈھونڈ نے میں فنا ہو جاوے تا خدا پھر اسے زندہ کرے اور شربت وصال پلاوے اور اگر انسان جلدی کرے گا اور خدا کی چنداں پروانہ کرے گا یا معمولی طور سے لا پرواہی کرے گا تو پھر یا د رکھو کہ خدا بھی غنی عن العلمین ہے۔ کیا کوئی ہے جو خدائی قانون کو مٹا سکے؟ جو کہ اس نے فضل کے حصول کے واسطے بنادیا ہے کہ فضل کے حصول کے امیدوار اور از راہ نیاز اس دروازے سے داخل ہوں ۔ جب ان کی امیدیں پوری ہوں گی ورنہ اگر تمام عمر بھی بھٹکتے پھریں بجز اس اصلی راہ کے ( جو اتباع نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہے ) ہرگز ہرگز منزل مقصود کو نہیں پہنچ سکیں گے۔ خدا نے ایک راہ بتادی ہے۔ ہلاک ہو گا وہ جو پیروی نہ کرے گا۔ مگر لوگ باوجود سمجھانے کے نہیں سمجھتے اور لا پرواہی کرتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ یہ ہے کہ اس راہ کو جس کی ہم ان کو دعوت دیتے ہیں آزما لیں کہ آیا ہم سچ کہتے ہیں یا جھوٹ ۔ ہماری طرف سے تو خدا بحث کر رہا ہے اور اس نے ہماری تائید میں آج تک ہزاروں نشان بھی دکھائے۔ کون شخص ہے جس نے ہمارا کوئی نہ کوئی نشان نہ دیکھا ہو۔ ابھی ایک انگریز امریکہ سے ہمارے پاس آیا تھا۔ وہ خود اقرار کر گیا ہے کہ واقع میں ڈوئی (آپ) کی پیشگوئی کے عین منشا کے مطابق مرا مگر وہ تو خود برا تھا۔ غرض ایک ڈوٹی کیا ہزاروں روشن اور زبردست نشان موجود ہیں ۔ خدا کسی کا محکوم تو ہے نہیں وہ چاہے مردے زندہ کرے یا زندوں کو مارے۔ غرض دنیا کے کاموں کے واسطے اپنی عمریں ، مال ، دولت ، صحت، وقت آپ لوگ خرچ کرتے ہیں۔ آخر دین کا بھی حق ہے کہ اس کے لئے بھی کوئی وقت ، عمر ، دولت خرچ کی جاوے آپ ولایت میں ساڑھے تین سال رہے۔ مگر ہم کہتے ہیں کہ تین کو جانے دیں وہ باقی کی ساڑھ ہی ہمارے پاس رہ جاویں۔ پھر دیکھیں کہ آپ کے معلومات میں کیسا مفید اضافہ ہوتا ہے۔ سوال کیا گیا کہ خاتم النبیین کے کیا معنی ہیں؟ خاتم النبیین کے معنی فرمایا اس کے یہ عے ہیں کہ صلی الہ علیہ وسلم کے بعدکوئی فرمایا۔ اس کے یہ معنے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی صاحب شریعت نہیں آوے گا اور یہ کہ کوئی ایسا نبی آپ کے بعد نہیں آسکتا جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم