ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 202 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 202

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۰۲ جلد دہم نازک وقت گذر چکا تھا جس کی طرف آنحضرت کو اللہ تعالیٰ نے توجہ دلائی تھی ۔ اَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحُبِ الْفِيلِ - ( الفيل : ٢) غرض یہ اب تیسر ا واقعہ ہے۔ اس کی طرف بھی اللہ تعالیٰ ضرور توجہ کرے گا اور خدا کا توجہ کرنا تو پھر قہری رنگ میں ہی ہوگا۔ ایک شخص کا بلی سید عبدالمجید خان نامی دين العجائز والوں سے مواخذہ میں نرمی ہوگی چند روز سے قادیان میں آیا ہوا تھا۔ اس نے عرض کی کہ حضور میرا ارادہ ہے کہ حضور کے قدموں میں رہوں اور تحصیل علوم دینی کروں ۔ فرمایا کہ اب تمہاری عمر اس قابل نہیں کہ تحصیل علوم کی طرف توجہ کرو۔ تمہارا کام یہ ہے کہ محنت کرو اور کماؤ اور خدا کی راہ میں تقوی اختیار کرو۔ تمام علوم صحیحہ کی انتہائی غرض عمل ہوتی ہے۔ اگر انسان پڑھ کر عمل نہیں کرتا تو وہ سخت گناہ کرتا ہے اور پکڑ بھی سخت ہوگی ۔ مولوی ہو اور پھر گناہ کرے یہ خدا تعالیٰ کے غضب اور قہر کی علامت ہے اور جو لوگ دین العجائز رکھتے ہیں اور معمولی مسلمان ہیں مواخذہ میں بھی ان سے نرمی کی جاوے گی ۔ پس کوشش کرو عملی حالت میں ترقی کرو۔ ۲۱ اپریل ۱۹۰۸ء (قبل از ظهر ) L تمباکو، افیون اور شراب وغیرہ کے متعلق ذکر تھا کہ ایمان قوی ہو تو نشہ چھوڑا جاسکتا ہے ان کی عادت جن لوگوں کو ہو جاتی ہے جن ہے پھر ان کا چھوٹنا مشکل ہو جاتا ہے اور بالخصوص شراب تو ایک ایسی چیز ہے کہ چھوڑ دینے کے بعد بھی کتابوں میں لکھا ہے کہ اس کا عام دوری امراض کی طرح بعض اوقات دورہ ہوجاتا ہے اور وہ ایسا الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۹ مورخه ۲۲ را پریل ۱۹۰۸ ء صفحه ۱