ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 177 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 177

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۷۷ جلد دہم کر دے جس سے آپ کے واسطے تسلی کے سامان مہیا ہو جاویں۔اس کے بغیر چارہ نہیں کیونکہ وہ بڑا بے نیاز ہے اور انسان اس کا ہر آن محتاج ہے اور اسی کی مدد کا محتاج ہے۔ او اس کے بعد حضرت اقدس تشریف لے گئے ۔ لے ۴ را پر میل ۱۹۰۸ء کسی صاحب نے حضرت اقدس کی خدمت خدا کے ماموروں میں کبریائی ہوئی ہے میں اس قسم کی ایک درخواست کی تھی کہ یہاں کے رئیس اعظم کو حضرت اقدس کے حالات کی تحقیق کا شوق ہے لہذا اگر ان کی خدمت میں براہ راست اس قسم کی کوئی تحریر بھیج کر تحریک کی جاوے تو خالی از فائدہ نہ ہوگی ۔ اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ ہم اس قسم کی سردردی کو ہرگز پسند نہیں کرتے۔ اگر ان کو اس قسم کی تحقیق کا خیال ہے تو کیوں خود اپنے ہاتھ سے درخواست نہیں کی ۔ اصل میں ان لوگوں میں ایک قسم کا مخفی کبر ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ لوگ ایسا کرتے ہیں یہ لوگ رعایا پر تو حکومت کرتے ہیں مگر اس طرح سے خدا پر بھی حکومت کرنا چاہتے ہیں۔ یہ نہیں جانتے کہ خدا کے ماموروں میں کبریائی ہوتی ہے کیونکہ وہ ظل الہی ہوتے ہیں۔ خدا سے ان کو تواضع اور بندوں سے لا پروائی ہوتی ہے بجز اس کے کہ ان لوگوں میں سے کوئی شخص خود توجہ کرے اور پھر خدا بھی اس کے لئے دل میں جوش پیدا کر دے۔خواہ مخواہ بناوٹ سے توجہ کرنا بھی ایک قسم کی بت پرستی ہے۔ خدا کے مامور کسی فرد واحد کی خصوصیت کرنا بھی شرک جانتے ہیں کیونکہ ایسے لوگوں میں بار یک در بار یک رنگ میں کبر مخفی ہوتا ہے ۔ کے الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۴ مورخه ۲ را پریل ۱۹۰۸ء صفحه ۱ تا ۳ الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۹ مورخه ۲۲ را پریل ۱۹۰۸ء صفحه ۲