ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 122 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 122

ملفوظات حضرت مسیح موعود سے انسان دل کا اندھا ہو جاتا ہے۔ الله جلد دہم خدا تعالیٰ کی نصرت انہیں کے اپنی اصلاح میں اپنے اہل وعیال کو شامل رکھو شامل حال ہوتی ہے جو ہمیشہ نیکی میں آگے ہی آگے قدم رکھتے ہیں ایک جگہ نہیں ٹھہر جاتے اور وہی ہیں جن کا انجام بخیر ہوتا ہے۔ بعض لوگوں کو ہم نے دیکھا ہے کہ ابتدا میں تو ان میں بڑا شوق ذوق اور شدت رفت ہوتی ہے مگر آگے چل کر بالکل ٹھہر جاتے ہیں اور آخران کا انجام بخیر نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں یہ دعا سکھلائی ہے کہ اَصْلِحُ لِي فِي ذُرِّيَّتِي (الاحقاف : ۱۶) میرے بیوی بچوں کی بھی اصلاح فرما۔ سوا اپنی حالت کی پاک تبدیلی اور دعاؤں کے ساتھ ساتھ اپنی اولاد اور بیوی کے واسطے بھی دعا کرتے رہنا چاہیے کیونکہ اکثر فتنے اولاد کی وجہ سے انسان پر پڑ جاتے ہیں اور اکثر بیوی کی وجہ سے۔ د دیکھو! پہلا فتنہ حضرت آدم پر بھی عورت ہی کی وجہ سے آیا تھا۔ حضرت موسی کے مقابلے میں بلغم کا ایمان جو حبط کیا گیا اصل میں اس کی وجہ بھی تو ریت سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ بلغم کی عورت کو اس بادشاہ نے بعض زیورات دکھا کر طمع دے دیا تھا اور پھر عورت نے بلغم کو حضرت موسیٰ پر بد دعاً کرنے کے واسطے اُکسایا تھا۔ غرض ان کی وجہ سے بھی اکثر انسان پر مصائب شدائد آجایا کرتے ہیں تو اُن کی اصلاح کی طرف بھی پوری توجہ کرنی چاہیے اور ان کے واسطے بھی دعائیں کرتے رہنا چاہیے۔ مارچ ۱۹۰۸ء (قبل نماز عصر ) ایک شخص نے عرض کی کہ حضور میں نے پیشتر بذریعہ خط بیعت کی حقیقت اور غرض وغایت کے بیعت کی ہوئی ہے کیاوی کافی ہے؟ فرمایا کہ ہزاروں آدمی ہیں کہ ان بیچاروں کو دنیوی مشکلات کی وجہ سے استطاعت نہ ہونے الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۶ مورخه ۲ مارچ ۱۹۰۸ صفحه ۴ تا ۶