مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 84
مکتوبات احمد لد مکتوب نمبر ۱۳ جلد بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مخدومی مکرمی اخویم السلام نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي م علیکم و رحمة الله و بركاته عنایت نامہ اور کارڈ بھی پہنچا جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا مَنْ يَنْصُرُ اللَّهَ يَنْصُرُهُ آپ کے رسالہ اعلام النّاس کا انتظار ہے معلوم نہیں کہ قول فصیح مؤلفہ مولوی عبدالکریم صاحب آپ کی خدمت میں پہنچ گیا یا نہیں اگر نہیں پہنچا تو یہ عاجز بھیج دیوے۔ کارڈ واپس ارسال خدمت ہے ۔ مولوی محمد حسین صاحب نے تار بھیج کر مباحثہ چاہا جب اس طرف سے تیاری ہوئی تو پھر بحث کرنے سے انکار کر دیا اور یہ کہ مباہلہ کے اشتہارات آپ کی خدمت میں پہنچ گئے ہوں گے۔ باقی سب خیریت ہے ۔ ۷ را پریل ۱۸۹۱ء والسلام الحکم نمبر ۲۹ جلدی مورخه ۱۰ را گست ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۴ خاکسار غلام احمد از لدهیانه محله اقبال گنج