مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 82 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 82

مکتوبات احمد ۸۲ جلد بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکرمی محبتی مکتوب نمبر 11 نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچ کر موجب فرحت و مسرت ہوا یہ عاجز اس بات کے دریافت سے بہت خوش ہوا کہ آپ کو خدا تعالیٰ نے حسنِ ظن و ذہن سلیم بخشا ہوا ہے خدا تعالیٰ آپ کو اس پر استقامت بخشے رسالہ ازالہ اوہام چھپ رہا ہے شاید ایک ماہ تک چھپ کر شائع ہو جائے گا باقی دونوں رسالے فتح اسلام و توضیح مرام آپ دیکھ چکے ہیں لیکن ازالہ اوہام إِنْشَاءَ اللهُ الْقَدِيرُ تمام امور کا فیصلہ کرنے والا ہے ۔ بفضل اللہ تعالیٰ قریب ہیں جزو کے ہو گا ۔ إِنْشَاءَ اللَّهُ الْقَدِيرُ - تمام مخالفین شکست کھا ئیں گے اور حق غالب ہوگا ۔ كَتَبَ الله لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَ رُسُلِی لے یہ عاجز چند روز سے ) لدھیانہ میں آ گیا ہے شاید تین چار ماہ اسی جگہ رہوں ہمیشہ ا۔ ہمیشہ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں ۔ ۱۸ مارچ ۱۸۹۱ء والسلام خاکسار غلام احمد از لدھیا نہ محلہ اقبال گنج ا المجادلة : ٢٢ الحکم نمبر ۲۹ جلد ۷ مورخه ۱۰ را گست ۱۹۰۳ء صفحه ۱۳