مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 76
مکتوبات احمد ۷۶ مکتوب نمبر ۳ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکرمی اخویم نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي جلد: السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ وَالْمَنَّةُ که خدا وند کریم و رحیم نے آپ کو شفا بخشی ۔ نہایت خوشی ہوئی ۔ طبع کتاب میں منجانب اللہ ایسی روکیں اور ایسے موانع پیش آتے رہے ہیں کہ جن کی وجہ سے آج تک طبع حصہ پنجم و دیگر رسائل معرض توقف میں ہوتا گیا ۔ مگر یہ حکمت الہی ہے دیر آید درست آید ۔ امید رکھتا ہوں کہ اللہ جل شانہ اپنے فضل و کرم سے خود تمام کام انجام پذیر کر دے گا کہ سب کام اُس کے ہاتھ میں ہے۔ ایک اشتہار ارسال خدمت ہے اس کو جہاں تک ممکن ہو شائع کر دیں۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام ے جنوری ۱۸۸۹ء خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۴ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي مکرمی اخویم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ مولوی محمد صدیق حسن صاحب کے لئے جیسا کہ اشارہ ہوا تھا۔ اس عاجز نے دعاء مغفرت کی تھی ۔ امید کی جاتی ہے کہ اُن کے حق میں بہتر ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنے حالات سے مطلع و مطمئن فرماتے رہیں ۔ زیادہ خیریت ہے ۔* ۲۷ مارچ ۱۸۸۹ء الحکم نمبر ۲۳ جلد ۷ مورخہ ۲۴ جون ۱۹۰۳ ء صفحہ ۴۰۳ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ //☆☆ // // صفحه