مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 540 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 540

مکتوبات احمد ۵۴۰ جلد پنجم تکذیب لازم آوے گی حتی کہ فرعون اور آل فرعون کا غرق ہونا بھی کوئی نشان صداقت موسوی کے لئے نہیں ہو سکے گا کیونکہ اکثر جہاز اور کشتیاں غرق ہوتی رہتی ہیں ۔ الحاصل دار و مدار کسی واقعہ کے نشان صداقت مامور من اللہ کے لئے ہونے کا پیشگوئی ہوا کرتی ہے۔ جو ویسے ہی واقع ہو جیسا کہ مامور من اللہ نے اس کی خبر دی ہے۔ یہ اجتماع خسوف و کسوف دونشان تصدیق مسیح موعود کے لئے ایسے ہی واقع ہوئے جیسا کہ حدیث میں وارد ہے اور قیامت تک آپ کا نشان ہونا زبان خلق پر جاری رہے گا۔ فصدق المخبر الصادق فى اخباره انهما لم تكونا منذ خلق السموات والارض ۔ پس تصدیق آپ کے دعوی کی عین تصدیق کلام نبوت کی ہے اور تکذیب اس کی عین تکذیب کلام نبوت کی ایضاً فرمایا۔ اللہ تعالیٰ نے اور یاد کرو اس وقت کو کہ اونٹنیاں معطل کی جاویں گی ۔ اس آیت کی تفسیر خود کلام نبوت میں مذکور ہے۔ جو صحیح مسلم میں باب مسیح بن مریم میں مندرج ہے کہ يترك القلاص فلا يسعى عليها کہ جوان اونٹنیاں متروک کی جاویں گی ۔ اور ان پر دوڑ نہ کی جاوے گی ۔ یعنی سواری نہ کی جاوے گی ۔ اب دیکھو کہ ہندوستان میں مدت سے اُونٹنیوں کی سواری بمقابلہ ریل کے متروک ہو ہی گئی ہے۔ لیکن عرب میں بھی حجاز ریلوے کے سبب سواری اونٹنیوں کی متروک ہوتی جاتی ہے۔ اور قریب تر بالکل مسافات بعیدہ تک متروک ہو جاوے گی ۔ اب غور کرو کہ اس نشان کے پورا کرنے کے لئے اول تو گورنمنٹ انگلشیہ نے کیسی جان توڑ کوششیں کی ہیں اور لاکھوں روپیہ اس کی تیاری میں صرف کیا اور الحال گورنمنٹ رومیہ معہ جملہ اہالی اسلام کے حجاز ریلوے وغیرہ کی تیاری میں کیسی مساعی جمیلہ عمل میں لا رہے ہیں ۔ اب ہمارے مخالفین کو چاہئے کہ اس نشانِ الہی کو جس کی خبر قرآن مجید اور حدیث صحیح دونوں میں موجود ہے پورا نہ ہونے دیویں تا کہ اونٹنیاں معطل اور بیکار نہ ہوویں جس سے تصدیق مسیح موعود کی لازم آتی ہے ۔ اور اس ریل کی سواری کی خبر متعدد جگہ پر قرآن مجید میں موجود ہے۔ کما قال الله تعالى وَ الْخَيْلَ وَالْبِغَالَ وَالْحَمِيرَ لِتَرْكَبُوهَا وَزِينَةً وَيَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُونَ أَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّيَّتَهُمْ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ ۔ وَخَلَقْنَا لَهُمْ مِّنْ مِثْلِهِ مَا يَرْكَبُونَ ۔ ل النحل : ۲۹ پس : ۴۳۰۴۲